Tuesday, February 1, 2011

Revolution: زمین دیکھ، فلک دیکھ، فضا دیکھ


NADEEM MALIK
        

تیونس کے عوام کی طرف سے ملک میں طویل دورِ آمریت، غربت و افلاس میں ہونے والے تشویشناک اضافے اور حکمرانوں کی طرف سے عوامی مشکلات و مسائل کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں ہونے والے زبردست مظاہروں نے مراکش، یمن اردن کے بعد مصر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ مصری عوام نے صدر حسنی مبارک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدارتی محل کے گھیراؤ کے دوران پولیس تشدد سے 20 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں کرفیو لگا دیا گیا۔ صدر نے حکومت کو برطرف کر دیا اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی سیاسی تبدیلی کے لئے مذاکرات کا عمل ضروری ہے لیکن ان کا خطاب بھی مظاہروں پر قابو نہ پا سکا اب تک 900 سے زائد افراد کے زخمی ہونے اور اس سے بھی زیادہ کو گرفتار کرنے کی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں اور ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کا عمل جاری ہے۔
بلاشبہ کسی بھی جمہوری ملک میں کوئی بھی سیاسی تبدیلی آئین اور قانون کے ذریعے ہی ہونی چاہئے لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اکثر و بیشتر مسلمان ممالک میں ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوئے حکمران خود آئین و قانون کی پاسداری نہیں کرتے اور مختلف طریقوں سے دنیا کو آئین و قانون کی پاسداری کا تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان میں سابق صدر مشرف نے 9 سال تک یہی طرز عمل اختیار کئے رکھا اور تیونس، مراکش، مصر، شام، اردن اور یمن میں بھی حکمرانوں کا طرز عمل ایسا ہی رہا۔ مصر میں حسنی مبارک کم و بیش 22 سال سے ایوان اقتدار میں بیٹھے ہیں اس سے پہلے صدر انوار السادات ، جمال عبدالناصر کے بعد طویل عرصہ تک اقتدار میں رہے ان کے انجام سے بھی ان کے بعد آنے والے حکمرانوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا اور آج مصری عوام کا ردعمل اس کا عملی ثبوت ہے ہمارے حکمرانوں سمیت دوسرے مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کو اس صورت حال کا غور سے جائزہ لینے کے بعد اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے۔ صرف عوام کو پرامن رہنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا مشورہ دینا کافی نہیں۔ مصر کے عوام حسنی مبارک کے 22 سالہ دور اقتدار میں جس طرح دباؤ کا شکار رہے اس نے آخرکار انہیں سراپا احتجاج بن کر باہر نکلنے اور ایوان صدر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور کر دیا ۔ اس سے پہلے تیونس کے عوام کے ردعمل نے ملک کے حکمران اور اس کے پورے خاندان کو ملک سے بھاگ جانے پر مجبور کر دیا۔ مصر نے اسرائیل ، امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کر کے انہیں اپنا آئیڈیل قرار دیا لیکن مصری حکمران یہ بھول گئے کہ ان کے ان آئیڈیل ملکوں میں تو ہر چار پانچ سال بعد آئین و قانون کے مطابق حکومتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں ۔حکمرانوں کو بہرحال عوام کی امنگوں کا احساس کرنا ہو گا ۔سابق صدر مشرف نے 9سال کے طویل عرصہ تک زیادہ کام پاکستانی عوام کی بجائے اپنے مغربی ممالک کی خوشنودی کے لئے کئے۔ اسی لئے مشرف کو ملک چھوڑنا پڑا اور اب مصر کے عوام بھی صدر حسنی مبارک سے یہی مطالبہ کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ طاقت کا غلط استعمال اور عوام کے مسائل کو نظر انداز کرنا ہے۔
ہم اپنے ان کالموں میں حکمرانوں سے مسلسل کہتے چلے آ رہے ہیں کہ آپ محض باتوں، زبانی کلامی دعووں، الفاظ کے گورکھ دھندے اور شعبدہ بازی سے عوام کوبہلانے کی کوشش نہ کریں قوم کے اصل مسائل کو سمجھیں۔ یہ اچھا نہیں کہ آپ گرانی، اقربا پروری، لاقانونیت، خوفناک کرپشن، بے روزگاری پر قابو پانے کی بجائے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں اپنے چہیتوں اور منظور نظر افراد کو مسلط کریں۔ پاکستان سٹیل ملز کے علاوہ بے شمار دوسرے اداروں میں یہی ہوتارہا۔ کراچی میں بدامنی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور حکمرانوں کی ساری کوشش اپنے اقتدار کو قائم رکھنے تک محدود ہے جبکہ عوام کو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری نے اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس و بجلی کے بحران سے ہزاروں صنعتی ادارے بند اور لاکھوں غریب بے روزگار ہو گئے ہیں۔ غربت و افلاس اور فاقہ کشی سے تنگ آئے ہوئے والدین اپنے بچے فروخت کرنے اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ صوبہ پختونخوا میں بھی بدامنی نے ناگفتہ بہ صورتحال پیدا کر دی ہے ۔ بلوچستان میں بدامنی بڑھتی جارہی ہے۔ ملک کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے تین سال میں غیرملکی قرضے 50 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ وہی تین سال کا عرصہ ہے جب اقتدار موجودہ حکمرانوں کے ہاتھ میں رہا ۔اب لوگ صرف یہ چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف حالات کو سدھارنے کا دعویٰ کریں یا کوئی اور ۔ لیکن حکمران اور سارے سیاستدان غریب عوام کے دل کی آواز سنیں اور ان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ۔ الفاظ کی شعبدہ بازی بہت ہو چکی۔ ایسی باتوں کا وقت گزر گیا۔ غریب عوام کی قوت برداشت جواب دے چکی ہے ،گرانی نے ان کی کمر زمین سے لگا دی ہے دو سو روپے روزانہ کمانے والا ایک محنت کش 170 روپے کلو گھی خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔ ان تلخ حقائق کا اولین تقاضا یہ ہے کہ حکمران اپنی عیاشیاں ترک کر دیں اور خود کو ایک عام آدمی کی جگہ رکھ کر اس کے مسائل اور مشکلات کا احساس کریں۔ اگر حکمرانوں نے اصلاح احوال کی کوئی موثر کوشش نہ کی الفاظ کی شعبدہ بازی نہ چھوڑی تو حالات مصر اور تیونس، سے بھی زیادہ سنگین صورت اختیار کر جائیں گے اور پھر صورت حال پر قابو پانا ممکن نہیں رہے گا۔ اب تو کئی سیاسی لیڈر کہہ رہے ہیں کہ انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے جو بڑے بڑوں کو اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔

Dream Pakistan Marvi Memon


I dream of a just, moderate, developed Pakistan. A Pakistan where justice is for all without fear or favor. A Pakistan where differences in thoughts, practices, beliefs are respected and not persecuted. Where there is harmony and moderation. A Pakistan which develops to its full natural resource potential. Where the talent is fully explored and given an equal opportunity to lead the nation to a brighter future. Where there is hope not despondency. Where there is security for oneself and ones children. Where the respect and pride for the name, the anthem and flag is not forced but comes from the heart. Where integrity and honesty is not a rare commodity to be vilified.

If you share my dream where we shall endeavour to place Pakistan in its rightful position in the comity of nations.

If you share my dream Pakistan sign it, build it, and live it.

Building blocks to live ‘Dream Pakistan’

Self reliance: Where we break our begging bowls and achieve self-reliance aiming towards real sovereignty.
Human Rights: Where we enforce and protect human rights for all.
Nationalism: Where we integrate our provinces, territories into a real nations.
Education: Where we educate all of Pakistan and build human resources worthy of ahttp://www.google.com.pk/ developing nation.
Wiping corruption: Where we have zero tolerance for corruption.
Infrastructure development: Building the network for a strong agriculture and industrial Pakistan.
Moderation: where extremism is gutted out from the roots and tolerance rules

Bolta pakistan 31st January 2011

News Night with Talat Hussain - 31st January 2011


Kal Tak 31st January 2011



                                        

Islamabad Tonight 31st January 2011

Off The Record 31st January 2011