Wednesday, March 16, 2011

News Beat With Freeha Adrees 16 March 2011

Raymond Davis Released-Najam Sethi Views

Japanese Emperor "The Accident At Nuclear Power Plant Causes Great Worries!"

Love to Humanity 16 March 2011


crossfire With Mehr Bukhari- 15th march 2011
















Veghera Veghera Abdullah Tariq Sohail 16 March 2011

                     






Narm Ghuram Zahida Hina 16 March 2011

                





Minister Hajj Hamid Saeed Kazmi Aressted

                                  Daily Express





REPORTER DAWN NEWS15 March 2011








 News Beat With Freeha Adrees 15 March 2011





حج سکینڈل: حامد سعید کاظمی گرفتار


حج سکینڈل: حامد سعید کاظمی گرفتار












News Watch Dunya TV 15 March 2011







جوہری پلانٹ میں تیسرا دھماکہ: ’تابکاری اب انسانوں کو متاثر کر سکتی ہے


جوہری پلانٹ میں تیسرا دھماکہ: ’تابکاری اب انسانوں کو متاثر کر سکتی ہے‘

فوکوشیما کے جوہری بجلی گھر کا بحران سنگین ہو گیا ہے، ری ایکٹر نمبر دو میں منگل کی صبح ایک اور دھماکہ ہوا اور ری ایکٹر نمبر چار میں آگ لگ گئی۔ جاپان کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ ری ایکٹرز سے تابکاری کی سطح اب اتنی بڑھ گئی ہے کہ انسانوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
جاپان کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ متاثرہ پاور پلانٹ کے ارد گرد بیس کلومیٹر کے علاقے سے ہر کسی کو فوری طور پر باہر نکل جانا چاہیے۔ وہ لوگ جو پلانٹ سے تیس میل کے فاصلے پر ہیں، انھیں کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
جاپان میں فرانس کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ ہلکے درجے کے تابکاری اثرات ہواؤں کے ذریعے کچھ ہی گھنٹوں میں دارالحکومت ٹوکیو تک پہنچ سکتے ہیں۔
تابکاری کی سطح بلند ہونے پر بی بی سی اور دنیا کے کئی دوسرے صحافتی اداروں نے اپنے نامہ نگاروں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے باہر نکل جانے کو کہا ہے۔
منگل کی صبح ہونے والے دھماکے سے قبل ری ایکٹرز کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہونے کے بعد جاپان نے صورتِ حال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے عالمی مدد مانگی تھی۔
گزشتہ چار دنوں میں فوکوشیما کے جوہری بجلی گھر میں ہونے والا منگل کو ہونے والا یہ تیسرا دھماکہ ہے۔ دھماکے کے بعد ایک وزیر نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ ری ایکٹر کے راڈز پگھل گئے ہوں۔ پلانٹ کے نزدیک تابکاری کی سطح بھی زیادہ ہو رہی ہے۔پلانٹ میں کام کرنے والے عملے کے کچھ ارکان کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
پیر کو ری ایکٹر نمبر تین میں ہائیڈروجن کے دھماکے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے تھے اور عمارت تباہ ہوگئی تھی۔ اس دھماکے کی آواز پچیس میل دور تک سنی گئی تھی۔ اس سے قبل سنیچر کو ری ایکٹر نمبر ایک میں بھی دھماکہ ہوا تھا۔
امریکہ میں جوہری ریگولیٹرز کے مطابق جاپان کی طرف سے انھیں درخواست موصول ہوئی ہے کہ فوکو شیما کے جوہری بجلی گھر میں لگے ری ایکٹرز کے لیے پانی اور دیگر وسائل کی ضرورت ہے۔
پیر کی صبح فوکو شیمیا کے جوہری بجلی گھر کے تین نمبر ری ایکٹر میں دھماکہ ہوگیا تھا جس میں کچھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جاپان کے انجینیئرز ان ری ایکٹرز میں درجۂ حرارت کو کم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں سمندر سے کئی ٹن پانی بھی پمپ کیا گیا ہے مگر صورتِ حال پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
جمعہ کو شمال مشرقی جاپان میں تاریخ کے ایک بدترین زلزلے اور اس کے نتیجے میں سونامی سے جہاں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں فوکو شیما کے جوہری بجلی گھر کو نقصان پہنچا ہے۔ یہاں ایک ری ایکٹر میں جمعہ کو دھماکہ ہوا تھا جبکہ پیر کو ایک اور ری ایکٹر میں دھماکہ ہوگیا۔ لاکھوں افراد کو تابکاری سے بچاؤ کے پیشِ نظر علاقے سے باہر نکالا گیا ہے اور درجنوں افراد کو تابکاری سے بچاؤ کی ادویات بھی دی گئی ہیں۔
جاپان نے جوہری توانائی کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے سے بھی امداد کے لیے کہا ہے۔
نقصان زدہ بجلی گھر کے آپریٹر نے کہا ہے کہ ایک ری ایکٹر میں فیول راڈ ایک بار پھر شدید خطرے میں ہیں۔ محض چند گھنٹے پہلے ان راڈز کی وجہ سے ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوگئی تھی تاہم اس پر قابو پا لیا گیا تھا۔
ادھر آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امینو نے امید ظاہر کی ہے کہ جاپان کا جوہری بحران چرنوبل بحران میں نہیں بدلے گا۔ سابق سویت یونین میں چرنوبل کا جوہری بحلی گھر جو یوکرین میں واقع تھا، سنہ انیس سو چھیاسی میں پھٹ گیا تھا۔
دریں اثناء جمعہ کے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں کئی لاکھ افراد چوتھی رات بھی پانی، خوراک، بحلی یا گیس کے بغیر گزار رہے ہیں۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق زلزلے اور سونامی سے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ پیر کو ساحلی علاقوں سے تقریباً دو ہزار لاشیں ملی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ چار ہزار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ابھی بھی ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔میاگی کے علاقے میں دو ہزار لاشیں ملی ہیں جبکہ اوجیکا اور منامی سنرکو کے علاقوں میں ایک ایک ہزار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ دونوں ہی علاقے سونامی سے تباہ ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز جاپان کے وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ جمعہ کا زلزلہ اور سونامی دوسری جنگِ عظیم کے بعد جاپان کے لیے سب سے بڑا اور بدترین بحران ہے۔
پیر کو حکومت نے سٹاک مارکیٹ کو بچانے کے لیے سات ٹریلن ین ( چھیاسی بلین ڈالر) ملکی معیشت میں لگائے ہیں۔پیر کو جمعہ کے زلزلے اور سونامی کے بعد جب مارکیٹ کھلتے ہی شدید گرواٹ کا شکار ہوگئی تھی۔
جاپان کے ایک بہت بڑے حصے میں بجلی دستیاب نہیں ہے اور جہاں دستیاب ہے وہا پر بھی پیر سے بجلی کی راشننگ کی جائے گی جو اپریل تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس راشننگ کا شکار دارالحکومت ٹوکیو بھی ہوگا۔ ان مقامات پر تین گھنٹے تک بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔
جاپانی حکومت نے ایک لاکھ فوج کو عام لوگوں کی مدد کے لیے کام پر لگا دیا ہے۔ تاہم حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ صورتِ حال سے بہتر انداز میں نبرد آزما نہیں ہو رہی۔
ادھر جاپان کی سٹاک مارکیٹ منگل کو دوسرے روز بھی شدید مندی سے دو چار رہی۔ حکومت نے صورتِ حال کو سنبھالنے کے لیے کئی ٹریلن ین معیشت میں لگائے ہیں۔

جاپان: زلزلے کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیاں متاثر


جاپان: زلزلے کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیاں متاثر

فائل فوٹو
جاپان کے زلزے سے متاثر ہونے والی کمپنیوں میں سونی، پینا سونک، توشیبا اور کینن شامل ہیں
جاپان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد وہاں کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جاپان دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کمنپیوں کا مرکز ہے اور پچھلے ہفتے کے سونامی سے وہاں انفرا سٹکچر کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔
جاپان کی ٹیکنالوجی کمپنیوں نےحفاظتی طور پر اپنی پروڈکشن بند کر دیں ہیں۔
جاپان کے زلزے سے متاثر ہونے والی کمپنیوں میں سونی، پیناسونک، ٹوشیبا اور کینن شامل ہیں۔
جاپان کی ٹیلی فونکمپنی این ٹی ٹی کے مطابق ملک میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے آٹھ لاکھ سے زائد ٹیلی فون لائنز متاثر ہوئی ہیں جبکہ چار لاکھ، پچہتر ہزار، چار سو فائیبر آپٹک لائینیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
پیناسونک کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق زلزلے کے بعد آنے والے جھٹکوں کی وجہ سے وہ شمالی جاپان میں قائم اپنی دو فیکٹریوں کا معائنہ نہیں کر سکے۔
سونی کپمنی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے اپنے سات مینوفیکچرنگ پلانٹس پر جاری کام کو بند کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کمپنی نے تجاؤ میں قائم ٹیکنالوجی سینٹر کو بھی بند کر دیا ہے۔
سونی کا مزید کہنا ہے کہ گنما کمپلیکس میں جاری آپریشنز ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی بجلی بند ہو جانے کے باعث متاثر ہوں گے۔
ٹوشیبا کمپنی کے ترجمان کے مطابق کپنی کی جاپان کے شمال میں واقع کپمیوٹر چپ فیکٹری میں کام دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ دنیا میں’نینڈ‘ میمری چپ کی کُل تعداد کا ایک تہائی حصہ ٹوشیبا بناتا ہے۔ یہ چپ آئی فون جیسی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔
کینن کمپنی کے ترجمان کے مطابق اُن کی کمپنی کی تین فیکٹریاں زلزلے کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ کینن کمپنمی ایل سی ڈی سکرینز، لینز اور انک جیٹ پرنٹرز بناتی ہے۔
دوسری جانب جاپان کے ایک بہت بڑے علاقے میں بجلی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے ہائی ٹیک انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جاپان کی ٹیلی فون کمپنی این ٹی ٹی کے مطابق ملک میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے آٹھ لاکھ سے زائد ٹیلی فون لائنز متاثر ہوئی ہیں جبکہ چار لاکھ، پچہتر ہزار، چار سو فائیبر آپٹک لائینیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
.

حج سکینڈل: حامد سعید کاظمی گرفتار


حج سکینڈل: حامد سعید کاظمی گرفتار

پاکستان میں حج انتظامات میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے کی تحقیقات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو گرفتار کر لیا ہے۔
مذکورہ سابق وفاقی وزیر کو منگل کو راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت میں عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
حامد سعید کاظمی پر ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بدعنوانی کے الزامات بھی ہیں۔
اس سے پہلے حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمے میں سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کے علاوہ وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
راولپنڈی کے سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
منگل کو سماعت کے دوران حامد سعید کاظمی کے وکلاء نے اس درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے موکل کو ایک سازش کے تحت اس مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی ٹھوس شواہد عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے جس سے یہ ثابت ہو کہ حامد سعید کاظمی حج انتظامات میں ہونے والی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔
نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اس مقدمے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے عدالت میں وہ دستاویز بھی پیش کی جس میں ملزم حامد سعید کاظمی نے بطور وفاقی وزیر اس مقدمے کے اہم کردار احمد فیض کو عازمین حج کے لیے کرائے پر عمارتیں حاصل کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم حامد سعید کاظمی کو بدھ کے روز مقامی عدالت میں پیش کرکے اُن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے عدالت میں اس بات کا اعتراف کیا کہ اُنہوں نے احمد فیض کو کرائے پر عمارتیں حاصل کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اس مقدمے کی تحقیقات میں پیش رفت کے لیے بہت سے شواہد حاصل کیے گئے ہیں جن کی کڑیاں حامد سعید کاظمی سے ملتی ہیں۔ عدالت نے حامد سعید کاظٌمی کے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد ایف آئی اے کے اہلکاروں نے اُنہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم حامد سعید کاظمی کو بدھ کے روز مقامی عدالت میں پیش کر کے اُن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حج انتظامات میں بدعنوانی کا از خود نوٹس لیا تھا جس کے بعد عدالت کے حکم پر حاجیوں سے زیادہ پیسے لینے پر حکومت نے چھبیس ہزار حاجیوں کو سات سو ریال فی کس کے حساب سے واپس کیے ہیں۔
اس سکینڈل کی وجہ سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے حامد سعید کاظمی اور حکمراں اتحاد میں شامل جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو اُن کے عہدوں سے الگ کر دیا تھا۔ جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام حکمراں اتحاد سے علحیدہ ہو گئی تھی۔
اس مقدمے کی تفتیش بہتر انداز میں نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے وسیم احمد کو اس مقدمے کی تفتیش سے الگ کر دیا تھا جس کے بعد عدالت نے حکومت کو ڈی جی ایف آئی اے کو اُن کے عہدے سے الگ کرنے سے متعلق بھی کہا تھا تاہم حکومت نے ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔ حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت بدھ کے روز سپریم کورٹ میں ہوگی۔

تابکاری کی سطح پھر بلند، پلانٹ سے عملہ ہٹا لیا گیا


 

جاپان کے کیبنٹ سکریٹری یوکیو ایڈانو
یوکیو ایڈانو کا کہنا ہے کہ تابکاری کی سطح میں اتار چڑھاؤ ہو رہا ہے
جمعہ کو زلزلے اور سونامی سے شدید متاثر ہونے والے جاپان کے فوکو شیما کے جوہری پلانٹ سے تابکاری کا اخراج کی سطح بڑھ جانے کے بعد ری ایکٹرز کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں روک دی گئی ہیں اور عملے کے پچاس ارکان کو پلانٹ سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
تاہم حکومت کے بڑے ترجمان کا کہنا ہے کہ تابکاری کی سطح اب پھر کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلانٹ سے بدھ کی صبح جو دھواں نکلتا دکھائی دیا تھا وہ غالباً پانی کے بخارات تھے جو گیس کی شکل اختیار کر گئے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ جس خول میں ری ایکٹر ہے اسے نقصان پہنچا ہو۔
دارالحکومت ٹوکیو میں تابکاری کی سطح میں معمولی اضافہ ہواہے لیکن بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ وہاں بظاہر زندگی معمول پر نظر آرہی ہے۔ کاروباری مراکز بھی کھلے ہیں تاہم لوگ خوراک اور پٹرول ذخیرہ کررہے ہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے اور غیرملکی افراد ملک چھوڑ رہے ہیں۔ اس سے پہلے، بین الاقوامی ائرلائنز نے ٹوکیو کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔
دریں اثناء تقریبا پانچ لاکھ زلزلہ اور سونامی متاثرین کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں سے پانی، ایندھن، خوراک اور کمبلوں کی کمی کی اطلاعات ملی ہیں۔
خیال کیا جارہا ہے کہ جمعہ کے زلزلے اور سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ہزاروں ابھی تک لاپتہ ہیں۔ جاپان کو اب تک نوے ممالک امداد کی پیشکش کرچکے ہیں۔
جاپان میں سٹاک مارکیٹ آج تیسرے دن نسبتاً بہتر رہی اور حکومت نے مسلسل تیسری بار اس میں کئی بلین ڈالر لگائے ہیں تاکہ معاشی مسائل پیدا نہ ہوں۔
فوکو شیما کے جوہری بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر چار میں جہاں اب تک چار دھماکے ہو چکے ہیں منگل کو دیر گئے ایک بار پھر آگ لگ گئی تھی جس سے تابکاری کے اخراج کا خدشہ ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا۔ تاہم حکام کہتے ہیں کہ پلانٹ میں لگنے والی آگ اب بجھ گئی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ ری ری ایکٹر میں آتشزدگی کا نیا واقعہ وہاں ہوا جہاں ایندھن پیدا کرنے والے استعمال شدہ راڈ رکھے جاتے ہیں۔
جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو کا کہنا ہے کہ خطرہ ہے کہ ری ایکٹر میں جہاں راڈز رکھے جاتے ہیں ابل رہا ہے اور مزید تابکاری کے اخراج کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
وہ کمپنی جو فوکو شیما کے بجلی گھر کی منتظم ہے کہتی ہے کہ عمارت سے تابکاری کا زیادہ اخراج ہو رہا تھا لہذا اندر جانا ممکن نہیں رہا۔اس سے قبل کمپنی نے کہا تھا کہ انجینیئرز ری ایکٹرز کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے اسے ٹھنڈا رکھنے والے نظام کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔
جاپان کے وزیرِ اعظم نااوتو کین اور جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وقت پر درست اطلاعات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔
گزشتہ جمعہ کو جاپان کے شمال مشرق میں ملکی تاریخ کے ایک بدترین زلزلنے اور نتیجے میں سونامی کے بعد سے اب تک نہ صرف فوکوشیما کے جوہری بجلی گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ہزاروں لاپتہ ہیں۔
فوکو شیما کے جوہری بجلی گھر میں جہاں بحران کی صورتِ حال ہے، چھ نیوکلیئر ری ایکٹرز ہیں۔ عمارت میں اب تک کئی بار دھماکے ہو چکے ہیں۔
ری ایکٹر نمبر چار کو زلزے سے قبل ضروری دیکھ بھال کے لیے بند کر دیا گیا تھا لیکن یہاں وہ راڈز جو ایندھن تیار کرنے کے لیے ری ایکٹر میں لگے ہوتے ہیں، استعمال کیے جانے کے بعد رکھے ہوئے تھے جہاں منگل کو آگ لگ گئی۔
دریں اثناء جاپان میں اب تک آفٹر شاکس آ رہے ہیں۔ منگل کو دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 تھی۔
ری ایکٹر میں آگ لگنے سے قبل جاپان میں حکومت نے کہا ہے کہ فوکوشمیا کے متاثرہ جوہری پلانٹ سے تابکاری کی سطح میں کمی آئی ہے۔
موسمیاتی رپورٹس کے مطابق جوہری پلانٹ سے تابکاری ہوا کے ذریعے جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقے کی جانب اڑ رہی ہے۔
اس سے پہلے حکومت نے خبردار کیا تھا کہ جوہری بجلی گھر سے تابکاری کی سطح اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ انسانوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ فوکوشیما کے متاثرہ جوہری پاور پلانٹ کے ارد گرد بیس سے تیس کلومیٹر کے علاقے سے ہر کسی کو باہر نکل جانا چاہیے یا وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔حکام نے بیس سے تیس کلومیٹر کے دائرے میں فضائی پابندیاں بھی لگا دی ہیں تاکہ تابکاری پھیلانے کا سسبب نہ بنیں۔

Naatmaam .............Haaroon Ul Rashid 16 March 2011

Word Terriorism and its use

Swere Swere Nazir Naji 16 March 2011

Muashiet ke Jalkiyan Dr. Shahid Sadiqee 16 March 2011

Minister Hajj Hamid Saeed Kazmi Aressted

                                  Daily Express

Narm Ghuram Zahida Hina 16 March 2011

                

Veghera Veghera Abdullah Tariq Sohail 16 March 2011

                     

Andaze Jehan 15 March 2011



Herfraz Orya maqbool; 15 March 2011

           

Gher Siyasi Batein .............. Abdul Qader Hasan 15 March 2011

                   

Crime Scene Mar 15, 2011 SAMAA TV

Aaj kamran khan ke saath 15th march 2011

har lamha purjosh 15 March 2011

Tonight with Jasmeen 15 March 2011

News Beat With Freeha Adrees 15 March 2011

Aaj Ki Khabar 15th March 2011-

Islamabad Tonight 15th March 2011

Aapas Ki Baat 15th March 2011

Capital Talk With Hamid Meer15th March 2011

kal Tak With Javed Chaudry 15 March 2011

News Night With Talat 15th March 2011

Off The Record 15th March 2011

Dunya TV-Bogus Vote Case

Dunya TV-Police File-15-03-2011

Dunya TV-Khari Baat Lucman Kay Saath-15-03-2011

News Watch Dunya TV 15 March 2011

crossfire With Mehr Bukhari- 15th march 2011

REPORTER DAWN NEWS15 March 2011