Sunday, January 16, 2011

Agosta Deal: French Paper Blames Asif Zardari


Official Pakistani documents detailing how the country's president, Asif Ali Zardari, benefited from massive, secret payments connected to the sale of French submarines to Pakistan have been seized as evidence by a Paris magistrate investigating a suspected widespread scam surrounding the deal.
The documents, revealed here for the first time by Mediapart, show that the payments to Zardari and others took place on the fringes of the sale of three Agosta-class submarines by the French defence contractor the DCN) to Pakistan in the 1990s. The French sale succeeded against rival offers by Swedish and German contractors.
The sale, and the payment of bribes associated with it ­- officially termed as commissions - are at the core of what has become known as the ‘Karachi affair', currently the subject of two French judicial investigations and which has rocked the French political establishment with its potential far-reaching ramifications within France.
Asif Ali Zardar before a poster of Benazir Bhutto. Asif Ali Zardar before a poster of Benazir Bhutto.© Reuters
A key allegation in the developing affair is that the cancellation of commissions paid out in the submarine deal was the motive behind a suicide bomb attack in Karachi on May 8th, 2002, that left 11 French engineers dead. They were in Pakistan to help build one of the Agosta submarines.
Increasing evidence suggests that cancellation of the commissions, ordered by former French president Jacques Chirac, was decided after it was discovered they were in part re-routed back to France to fund political activities of Chirac's principal political rival, Edouard Balladur. For the full background to the story please click here.
The documents now in possession of Paris-based judge Renaud Van Ruymbeke were found during a French police search in June 2010 of the home of Amir Lodhi , one of the intermediaries involved in securing the Agosta contract. Lodhi held a copy of a report by a Pakistani anti-corruption service, the Ehtesab Cell.
Lodhi, 61, the brother of a former Pakistani ambassador to the United Nations, is a close friend of Zardari, who became president of Pakistan in 2008 one year after the assassination of his wife, Benazir Bhutto.
The raid on Lodhi's home in the French capital was carried out by detectives from the French police national financial investigation division, the DNIF, (Division nationale des investigations financiers). The Ehtesab Cell documents were the object of a formal report by the DNIF, established on June 17th, 2010, and reveals that Zardari received backhanders worth 6,934,296 euros between October and December 1994.
That report is now among the evidence collected by Van Ruymbeke in his investigations launched last autumn into the financial aspect of the Agosta submarine sale, and in particular whether commissions paid abroad were re-routed to fund political activities within France.
Originally written in English, the Pakistani document was translated by the DNIF investigators and now provides the first clear details about the scale of the payments made to Zardari, amounting to several million euros, as well as the channels used, including offshore companies, bank accounts and a British tax haven.
Bank transfers to the Virgin Islands
The Agosta submarine contract was signed between the two countries on September 21st, 1994, just weeks before the first payments began.
At the time, Zardari was a minister in the Pakistani government then led by his wife, Prime Minister Benazir Bhutto. Importantly, Zardari was the key figure for all public contracts signed with foreign countries. That position earned Zardari the unflattering nickname in his own country of "Mister 10%".
The main document seized by French investigators is a photocopy of an original dated November 9th, 1997, concerning a request by Pakistan to Switzerland for co-operation in a judicial investigation.
Agosta submarine under construction in Karachi. Agosta submarine under construction in Karachi.© Reuters
The request by the Pakistani authorities to Switzerland aimed, according to the officer, "to obtain all the necessary information to pursue a criminal investigation and to try the former prime minister of Pakistan, Madame Bhutto, her husband, Monsieur Asif Ali Zardari, her mother, Begum Nusrat Bhutto and the other members of the Bhutto government, public servants and civilians implicated in the conspiracy of Madame Bhutto and/or her husband to misappropriate public funds for their own profit."
The French police report said the document explicitly referred to the Agosta contract: "This request concerns several cases of malpractice including that of the purchase of French submarines." According to the DNIF investigators "the chronology and the currency [of the sums paid] suggest that these payments are secret commissions paid by the DCN-I [the commercial arm of the submarine builders DCN] to Monsieur Zardari and Monsieur Lodhi for their considerable service in assuring that DCN-I got the contract".
Huge sums are recorded at the end of 1994 alone, when a company called Marleton Business Inc. was set up through a lawyer in the tax haven of the British Virgin Islands for use by Zardari. A first payment of some of 5.5 million francs (about 838,000 euros) took place in October 1994 "of which 70% goes to Monsieur Zardari (AAZ) and 30% to Monsieur Lodhi (AL)," noted the French police report.
Sarkozy's ministry 'approved' bribe sums
A second transfer took place two months later, in December, for an altogether larger sum of 59.48 million francs, (about 9.06 million euros) "divided into 41.636 million [francs] for Monsieur Zardari and 17.844 million for Monsieur Lodhi". That represented 6,934,296 euros for the current president of Pakistan, and 2,971,841 euros for his partner.
According to the French investigators, the official Pakistani documents seized in Lohdi's Paris home also explain that "Messieurs Lodhi and Zardari received their bribes in the bank accounts of a series of offshore companies".
The report says they are all based in the Virgin Islands and they are identified by the DNIF as: Marvil Associated Inc., Penbury Finance, Oxton Trading, Crimities Holding and Dustan Trading.
The banks involved in the payments were also recorded in the Pakistani documents, as well as the bank accounts used. "The commissions paid into the accounts, notably opened by these companies at the Pasche bank and the bank of Piguet et Cie, in Switzerland, were probably supplied by transfer from the Banque française du Commerce extérieur [French bank of Foreign Trade], account number 2700 0008358 or IV10000083580."
Nicolas Sarkozy hosts Asif Ali Zardari, Paris, August 2010. Nicolas Sarkozy hosts Asif Ali Zardari, Paris, August 2010.© Reuters
Several high-profile witnesses questioned in November and December 2010 by judge Van Ruymbeke have insisted that the bribes paid in 1994 were perfectly legal and were approved by France's then-defence minister, François Leotard, and its budget minister, now France's president, Nicolas Sarkozy.
In a statement he gave to Van Ruymbeke on November 9th, 2010, former DCN-I finance director, Gérard-Philippe Menayas, said "the total volume of the commissions was validated, contract by contract, by the ministers of the budget and defence."
In a statement given to judge Van Ruymbeke on December 7th, 2010, Jacques Dewatre, who in 1994 was head of the French foreign intelligence service, now called the DGSE, testified that "The approval for commissions is the responsibility of services which depend upon the Minister of Defence and the Minister of the Budget."
Mediapart has learnt Van Ruymbeke's investigation has already established that, in order to convince the Pakistani authorities to choose the French submarines, a very structured network of corruption was established by a French state company dedicated to such activities. This was the Société française de matériels d'armement, the SOFMA, which partnered the designers and builders of the submarines, the DCN.
Van Ruymbeke has evidence that the SOFMA set aside the equivalent in francs of 51.6 million euros for bribes to be paid out in the Pakistan deal.
Influential agents working with the SOFMA used the money to gain the favours of numerous Pakistani dignitaries, in both military and political spheres. While the practice of commission payments was then legal for France, the reception of bribes was illegal in Pakistan.
Asif Ali Zardari was one of the main benefactors of the paid bribes, according to a former SOFMA managing director, Henri Guittet. He evaluated the sum paid to Zardari as being 4% of the total value of the sales contract, which amounts to a value of 33 million euros."I believe there was one per cent paid upon the signature of the sales contract, which means at the moment when everything can get underway and when notably the deposit and [partial] down payment has been paid, and one per cent later," he said in a formal statement. "The remaining two per cent was pro rata with the payment of the clients."
Imposed: Ziad Takieddine.Imposed: Ziad Takieddine.© DR
But French judicial investigators are investigating whether the Agosta contract also involved illegal payments in France. It was in the summer of 1994, despite the fact that negotiations with Pakistan over the sale were already successfully concluded, that the government of then-prime minister Edouard Balladour imposed two Lebanese intermediaries in the contract, Ziad Takieddine and Abdulrahman El-Assir.
They were promised supplemantary commission payments worth more than 30 million euros. Both judge Van Ruymbeke and judge Marc Trévedic, who is heading investigations into the murders of the French engineers, have collected evidence suggesting that part of the supplementary commissions was destined for Balladur's 1995 presidential election campaign.
Trévedic's investigation has discarded the theory touted by the Pakistani authorities that the engineers were targeted by al-Qaida. He is now centring on suspicions that the bomb attack was directly or indirectly linked to the secret financial arrangements surrounding the Agosta deal. More precisely, that it was in retaliation for the non-payment of commissions promised to Pakistanis after they were all blocked by Balladur's rival Jacques Chirac, after he won the 1995 elections.



YouTube - MQM Leaders Visit Abbasi Shaeed Hospital

YouTube - MQM Leaders Visit Abbasi Shaeed Hospital: ""
<iframe title="YouTube video player" class="youtube-player" type="text/html" width="640" height="510" src="http://www.youtube.com/embed/HQxnyI3r5QM" frameborder="0"></iframe>

LOVE TO HUMANITY: اسلام کا پیام امن' اقوام عالم کے نام

www.sanaeem,wordpress.com

اسلام کا پیام امن' اقوام عالم کے نام

ایک آفاقی اور عالمی دین ہے ، اسلام ہی ایک ایسا دین ہے جو تمام انسانوں کی صلاح و فلاح ،امن و سلامتی کی ضمانت دیتا ہے، اس کا پیغامِ امن و سلامتی تمام انسانیت اور اس کے سبھی طبقات کے لئے ہے-

دشمنان اسلام نے اسلام کے خلاف یہ پروپیگنڈہ کیا ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے، جہاد کی وجہ سے دنیا میں دہشت کا ماحول ہوچکا ہے ، امن وسکون فوت ہوچکا ہے، اسلام دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے، قتل وخونریزی کا حکم دیتا ہے، مسلمانوں کا وجود دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے۔ یہ اسلام کے خلاف گہری منصوبہ بند سازش ہے۔

اسلام اور دہشت گردی کے تعلق کی بات کرنا حقیقت کے خلاف ہے، یہ بات دروغ گوئی اور بہتان ہے، اسلام کے معنی اطاعت وفرمانبرداری کے ہیں جو دہشت گردی کے خلاف ہے‘ لغوی ، اصطلاحی اور حقیقی ، کسی اعتبار سے اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، عملی طورپر دیکھا جائے تو اسلامی احکام میں ایثار وقربانی اور فرمانبرداری کا‘ کامل مفہوم موجود ہے جو دہشت گردی کے مغائراور کوسوں دور ہے۔

کیا وہ دین دہشت گردی کی تعلیم دے سکتا ہے جو دوسری قوموں کو کسی مطالبہ اور اصرار کے بغیر مساویانہ حقوق دیتا ہے؟

کیا وہ مذہب دہشت گردی سکھاتا ہے جو عصبیت وعلاقہ واریت ، نسل پرستی وخود غرضی سے روکتا ہے؟

کیا وہ قانون امن کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے جو دشمنوں کے مفتوحہ علاقہ میں ایک پھل دار درخت کاٹنے کو روا نہیں رکھتا؟

کیا وہ اہل ایمان بقائے امن کے لئے خطرہ ہوسکتے ہیں جن سے دنیا نے امن وسلامتی کا درس حاصل کیا؟ ہرگزنہیں، اسلام صلح وامن کا دین ہے، محبت وسلامتی کا مذہب ہے، اس کا ہر حکم بقائے امنِ عالم کا ضامن اورسلامتی کا موجب ہے۔

جہاد کاحکم ،اسلام کی تبلیغ کے لئے نہیں دیا گیا بلکہ جہاد کی وجہ باغیوں کی جنگجویانہ کارروائیاں اور خانماں سوز سرگرمیاں ہیں‘ جہاد کا سبب مفسدین کا پرامن ماحول کو فتنہ وفساد سے متاثر کرنا ہے -

جہاد کی غرض وغایت یہ ہے کہ فتنہ ختم کیا جائے ، امن کو قائم کیا جائے، جہاد‘ خواہ دفاعی ہویا اقدامی ،یہ ظلم وبربریت اورانسان دشمنی کے خلاف ایک تحریک ہے ، اگر جہاد کی وجہ اور علت کفر ہوتی تو اسلام جنگ کے موقع پرغیر مسلم عورتوں، بچوں، بوڑھوں، معذوروں اور راہبوں کوقتل کرنے سے منع نہ کرتا، اگر جہاد کا مقصد غیر مسلموں کو صفحۂ ہستی سے نابود کرنا ہوتا تو صدیوں حکومت کرنے والے شاہان ہند کسی غیر مسلم فرد کو سرزمین ہندوستان پر سانس لینے کاحق نہ دیتے، ان کے عباد ت خانوں کو منہدم اور زمین دوز کردیتے جبکہ مسلم حکمرانوں کے دور میں صوفیہ کرام کے حسن سلوک کی برکت سے تمام برادران وطن چین وسکون راحت وآشتی سے پر امن ماحول وخوشگوار فضا میں زندگی بسرکرتے رہے۔

کیونکہ اسلام ایک آفاقی اور عالمی دین ہے ، اسلام ہی ایک ایسا دین ہے جو تمام انسانوں کی صلاح و فلاح ،امن و سلامتی کی ضمانت دیتا ہے، اس کا پیغامِ امن و سلامتی تمام انسانیت اور اس کے سبھی طبقات کے لئے ہے، مسلمانوں کا وجود دنیا میں لوگوں کو نفع پہنچانے اور راحت رسانی کے لئے ہے جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاس۔

ترجمہ: تم بہترین امت ہو جو لوگوں کی بھلائی کے لئے لائے گئے ہو-(سورۂ اٰل عمران۔ 110)۔

تعلیمات سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم ساری انسانیت کے لئے راحت رساں

مسلمانوں نے پُرخطر حالات میں بھی غیرمسلموں کے ساتھ جس خوش اسلوبی اور عمدگی سے ایفائے عہد کی تاریخ مرتب کردی ہے کہ دنیا اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔

شریعت اسلامیہ نے مسلمانوں کو اجازت دے رکھی ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی خطہ میں جائیں، کیوں کہ مسلمان سراپا رحمت و سلامتی ہوتے ہیں۔ مسلمان امن کے لئے خطرہ اور فسادی نہیں ہوتے بلکہ امن کے علمبردار اور سلامتی کے پیکر ہوتے ہیں، ساری انسانیت کے لئے نفع بخش اور راحت رساں ہوتے ہیں،عرب سے عجم تک ، یوروپ سے افریقہ تک اور افریقہ سے ایشیاء تک مسلمان جہاں بھی گئے امن و سلامتی عدل و انصاف ، صلہ رحمی و احسان کا پیغام لے کر گئے۔ خوف و دہشت ، فتنہ و فسادکی زہر آلود معاشرہ و سماج کو انہوں نے گہوارۂ امن و سلامتی بنا ڈالا، ان کے اخلاق کی پاکیزگی ، معاملات کی صفائی، رواداری ، بھائی چارگی، اتحاد و یگانگت ، محبت و اخوت، رحمت و مودت کی بدولت ظلم و عدوان کے بادل چھٹ گئے اور عدل و انصاف کے پھول کھل گئے۔

اسلام نے غیر مسلم ابنائے وطن سے معاشرتی تعلقات، کاروباری معاملات ، تجارت، خرید و فروخت، لین دین، رہن، کفالہ، صلح وغیرہ دیگر امور کی اجازت دی ہے اور تمام معاملات و تعلقات میں صداقت و راست بازی کی پابندی کی تاکید کی اور جھوٹ، مکر و فریب اوردھوکہ و خیانت سے اجتناب کاحکم فرمایا ہے، نخوت و استکبار کی جگہ تواضع و انکساری، فروتنی و خاکساری کے معاملہ کا قانون دیا ہے ، درشت مزاجی اور شدت کے بالمقابل نرمی اور رأفت کو پسند کیا ہے، غیظ و غضب پر قابو پانے اور تحمل و برداشت کا رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے، انتقام میں حد سے آگے نہ بڑھنے اور عفو و درگزر سے کام لینے اور برائی کا بدلہ اچھائی سے دینے کی ترغیب دی ہے ۔

شر و فساد سے گریز کرنے اور ہر حال میں عدل و انصاف پر جمے رہنے کی تعلیم دی ہے ، ان احکام میں اسلام نے مسلم و غیر مسلم کا امتیاز روا نہیں رکھا۔

غیر مسلموں کیساتھ اخلاقی و معاشرتی تعلقات

مسلمان کا ربط و تعلق کسی بھی مذہب و ملت کے افراد سے ہو اس کو بہر طور یہ ملحوظ رکھنا ہے کہ میں تو مسلم ہوں، اسلام نے غیر مسلموں کے ساتھ معاشرتی اور اخلاقی تعلقات کی مسلمانوں کے بالمقابل زیادہ تاکید کی ہے۔

ارشاد خداوندی ہے :

لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ -

ترجمہ:اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا کہ تم ان لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور عدل و انصاف کا برتاؤ کرو جنہوں نے تم سے دین کے معاملے میں جنگ نہیں کی اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا۔ اللہ تعالیٰ عدل و انصاف کرنے والوں کو پسند کرتاہے۔ (سورۃالممتحنۃ : 8)

اس آیت کریمہ سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ غیر مسلموں سے ہر حال میں عدل و انصاف بِِرْ و احسان کا برتاؤ کرنا چاہئے بلکہ اس آیت کریمہ کی تفسیرمیں مفسرین نے یہ بھی لکھا ہے کہ عدل و انصاف تو ہر کافر کے ساتھ کرنا ہے ، یہاں معنیٰ یہ ہیں کہ تم ان کی دل جوئی کے لئے بطور تبرع و احسان اپنے اموال کا کچھ حصہ دو(احکام القران)
ایک اور آیت کریمہ میں غیر معمولی اخلاقی معاملہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے:

ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ (34) وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ ۔

ترجمہ: اچھے طریقے سے دفع کرو کہ تمہارے اور جس شخص کے درمیان دشمنی ہے گویا کہ گرم جوش دوست ہے۔(سورۂ فصلت :34)

اس کی عام طور پر یہ تفسیر کی جاتی ہے کہ دشمن سے ایسا رویہ اختیار کرو کہ وہ تمہارا گرم جوش گہرا دوست بن جائے ۔

غیر مسلم کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرنا، یہ معاملہ کرنے والے کے مسلمان ہونے کی بنیاد پر ہے کیوں کہ مسلمان دنیا میں لوگوں کو نفع پہنچانے کے لئے ہی آئے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :

وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا-

ترجمہ:لوگوں سے اچھی بات کہنا-(سورۃ البقرۃ:83)

اور اچھی طرح پیش آنا ۔ اس میں کسی رنگ و نسل ،مذہب و عقیدہ کی تخصیص نہیں بلکہ یہ حکم سب کے حق میں ہے۔

قریش مکہ کی جانب سے حج و عمرہ کے لئے کسی پر بھی پابندی اور روک نہیں تھی حتیٰ کہ جانی دشمن کے لئے بھی، لیکن جب مسلمان عمرہ کے ارادے سے نکلے، راستے میں روک دئیے گئے ، عمرہ کی اجازت نہیں ملی ، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور انہیں غیر معمولی صدمہ پہنچا، فطری طور پر آتش انتقام شعلہ زن ہوسکتی تھی، مسلمان جوابی کارروائی کرسکتے تھے، لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسے افراد کے حق میں بھی حسن سلوک کا حکم فرمایا اور ظلم و زیادتی پر روک لگادی :

وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآَنُ قَوْمٍ أَنْ صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا۔

ترجمہ:کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم زیادتی کر بیٹھو۔ اس وجہ سے کہ انھوں نے تم کو مسجد حرام سے روکا تھا۔(سورۃالمائدہ :2)

عدل و انصاف کے معاملے میں اسلام میں دوست و دشمن ،مسلم و غیر مسلم کا فرق درست نہیں،اسلام دشمنوں کے ساتھ بھی عدل و انصاف کو لازمی قرار دیتا ہے تاکہ اس کی بنیاد پر ایک خوش گوار معاشرہ تشکیل پائے۔ ارشادحق تعالی ہے :

وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآَنُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى ۔

ترجمہ: کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر ہرگز نہ اکسائے کہ تم عدل کا دامن ہاتھ سے چھوڑدو ، عدل کرو، عدل تقویٰ سے بہت قریب ہے۔(سورۃالمائدہ :8)

اسلام ، ’’چلیں گے اُدھر کو جدھر کی ہوا ہے ‘‘ والی بات نہیں کرتا، اسلام ہر حال میں عدل و انصاف کے ایسے قوانین نافذ کرتا ہے جو ہوا کے رُخ کو موڑدیں۔

ان واضح اور پاکیزہ تعلیمات کے بعد کیا اس امر کی گنجائش ہے کہ یہ کہا جائے اسلام اپنے مخالفوں کو برداشت نہیں کرتا! ان سے جنگ و جدال کی بات کرتاہے! دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے!اور اپنا عقیدہ بجبر واکراہ ان پر مسلط کرتا ہے؟

غیر مسلموں کے لئے مالی امداد جاری کرنا

غیر اسلامی ملک کے غیر مسلم افراد پر انفاق کرنا اور مصیبت و آفت میں ان کے ساتھ ہمدردی و تعاون کرنا تو مسلمانوں کا وصف خاص ہے ،اس وصف خاص سے متصف فرمانے کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فعل مبارک سے مسلمانوں کو جو نمونۂ عمل عنایت فرمایا اس کی ایک مثال یہ حدیث پاک ہے:

ان النبی صلی الله عليه وسلم بعث خمس مائة دينار الی مکة حين قحطوا وامر بدفعها الی ابی سفيان بن حرب وصفوان بن امية ليفرقا علی الفقراء اهل مکة ۔
ایک سال مکہ مکرمہ کے لوگ قحط میں مبتلا ہوگئے تو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوسفیان بن حرب اور صفوان بن امیہ کے پاس پانچ سو درہم روانہ کئے تاکہ وہ مکہ کے ضرورت مندوں اور محتاجوں میں تقسیم کریں ۔(رد المحتار،ج2،کتاب الزکوۃ ،باب مصرف الزکوۃ والعشر،ص92)

اسلامی دیانتداری سے زمین و آسماں کا قیام ‘ یہود کا اقرار

اسلام نے غیر مسلم افراد سے کاروبار، تجارت، لین دین اور معاملات کو درست رکھا ہے چنانچہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح ہونے کے بعد اسلام کے سب سے بڑے دشمن یہود کے ساتھ مزارعت کا معاملہ فرمایا ہے اس طرح کہ وہ زراعت کریں گے اور پیداوار کا آدھا حصہ آپ کو اداکریں گے ، جب بٹائی کا وقت آتا حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیداوار کا اندازہ کرنے کے لئے حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہٗ کو روانہ فرماتے۔ (ابوداؤد،کتاب البیوع،باب فی الخرص ،حدیث نمبر:2962)

حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہٗ پیداوار کو دو حصوں میں تقسیم کرکے فرماتے :جس حصہ کو چاہو لے لو ! یہود اس عدل و انصاف کو دیکھ کر یہ کہتے’’ ایسے ہی عدل و انصاف سے آسمان اور زمین قائم ہے۔ حضرت ابن رواحہ رضی اللہ عنہٗ ان سے فرماتے : اے گروہ یہود! تمام مخلوق میں تم میرے نزدیک سب سے زیادہ نا پسندیدہ ہو، تم نے اللہ کے نبیوں کو قتل کیا اور تم نے اللہ پر جھوٹ باندھا لیکن تمہاری دشمنی مجھ کو اس بات پر آمادہ نہیں کرسکتی کہ میں تم پر کسی قسم کا ظلم کروں ۔ (شرح معانی الاثار ج 1 ص316)

اس سے ظاہر ہے کہ مسلمان غیر مسلموں کے ساتھ کتنے پاکیزہ طریقہ پر معاملات کرتے آئے ہیں کہ ظلم و زیادتی اور حق تلفی کا کوئی شائبہ تک نہیں ، اسی طرح مسلمان غیر مسلموں سے رہن کا معاملہ بھی کرسکتے ہیں ۔

غیر مسلم قیدیوں سے اعلیٰ درجہ کا حسن سلوک

مسلمانوں نے قیدی افراد کے ساتھ بھی غیرمعمولی ،اعلیٰ درجہ کے حسن سلوک کی ایک سنہری تاریخ مرتب کردی ہے ، حالانکہ قیدی افراد جنگی مجرم سمجھے جاتے ہیں، ان کے ساتھ نہایت اندوہناک و وحشت ناک بہیمانہ سلوک کیا جاتا ہے لیکن اسلام نے ان کے ساتھ اخلاقی برتاؤ کا انتہائی اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔

جنگ بدر کے قیدی جنہوں نے مسلمانوں کو اذیت پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے انہیں مختلف صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم پر تقسیم فرمادیا اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا تاکیدی حکم فرمایا‘ چنانچہ ابوعزیز بن عمیرجو مشرکین کے علم بردار تھے کہتے ہیں: مجھے ایک انصاری صحابی کے حوالہ کیا گیا ان کا حال یہ تھا صبح وشام مجھ کو روٹی کھلاتے اور خود کھجور پر اکتفاء کرتے ‘اگر ان کے اہل خانہ سے کسی کو روٹی کا ایک ٹکڑا بھی ملتا تو وہ مجھ کو دے دیتے اور خود اس کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے ‘اس قدر حسن سلوک پر مجھے حیا آتی تھی۔

قال ابوعزيز۔ ۔ ۔ فکانوااذا قدموا غذائهم وعشائهم خصونی بالخبز واکلواالتمرلوصية رسول الله صلی الله عليه وسلم اياهم بنا،ماتقع فی يدرجل منهم کسرة خبزالا نفحنی بها- (سبل الہدی الہدی والرشاد،ج4،ص66،جماع ابواب المغازی،الباب السابع فی بیان غزوۃ بدرالکبری)

غیر مسلموں کے ساتھ اچھی گفتگو کرنا اور خندہ پیشانی سے پیش آنا ضروری ہے، حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

وخالق الناس بخلق حسن ۔

ترجمہ:تمام لوگوں سے عمدہ اخلاق کے ساتھ برتاؤ کرو۔

( جامع ترمذی ‘ ج 2’ص 19، باب ماجاء فی معاشرۃ الناس،حدیث نمبر:1910)

اسلام غیر مسلموں سے کیے گئے عہد کو بھی پورا کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ ابو رافع کو قریش نے قاصد بناکر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا‘ وہ کہتے ہیں ٬جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار کی سعادت حاصل کی میرے دل میں اسلام ڈال دیا گیا ،میں عرض گذار ہوا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کبھی بھی ان کی طرف نہیں لوٹونگا،حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں وعدہ خلافی نہیں کرتا اور نہ قاصد کو روکے رکھوں گا،تم واپس چلے جاؤ، اب جو چیز تمہارے دل میں ہے اگر یہ برقرار رہی تو لوٹ آسکتے ہو۔ (سنن ابو داؤد،کتاب الجہاد ،باب فی الامام یستجن بہ فی العہود، حدیث نمبر:2377)

مسلمان غیر اسلامی ملک کے لئے مفاد کا ضامن؟

غیر مسلم افراد کے ظلم و تشدد کے باوجود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عہد شکنی نہیں کی، کسی بھی غیر اسلامی ملک میں مسلمان کا وجود اس کے ملک کے مفاد میں ہوتا ہے، وہاں کے باشندگان کو مسلمانوں سے کوئی ضرر و نقصان بالکل نہیں پہنچتا، مسلمان غیر مسلم ملک میں بھی فساد و بگاڑ کی کوئی صورت ہونے نہیں دیتے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے تاکیدی حکم فرمایا ہے کہ مسلمان کا وجود ہی انسانیت کی صلاح و فلاح کے لئے ہے ’’اخرجت للناس‘‘ میں مسلم اور غیر مسلم کی کوئی تفریق نہیں بلکہ آیت کریمہ کے کلمات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں سے غیر مسلم افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچنا چاہئے۔

اسلام تلوار سے نہیں پھیلا اور نہ اسلام کے لئے کبھی تلوار چلائی گئی، وہ تو صرف اخلاق و کردار سے پھیلا ہے‘ جب کبھی تلوار چلائی گئی وہ صرف اور صرف اسلام کے دفاع ، فساد کو مٹانے، امن قائم کرنے اور عہد کو پورا کرنے کیلئے ہی چلائی گئی ۔

حضرت سیدنا نبی رحمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل معاہدہ کے ساتھ ظلم و زیادتی کا برتاؤ کرنے پر کس قدر شدید وعید بیان فرمائی ہے اس کااندازہ سنن ابو داؤد کی مبارک حدیث شریف سے ہوتا ہے ،ارشادفرمایا:

سنو! جس نے کسی اہل معاہدہ پر ظلم کیا یا اس کے حق میں کمی کی یا اس کی طاقت سے زیادہ کام لے کر اس پر بوجھ ڈالا یا اس کے رضا و رغبت کے بغیر اس کی چیز لے لی بروز قیامت میں اس کی طرف سے مقدمہ لڑوں گا۔ (سنن ابوداؤد:حدیث نمبر:2654)

اب اخیر میں ایک حدیث مبارک ذکر کی جاتی ہے جو اس سلسلہ کے تمام احکام کا لب لباب ہے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :مومن وہ ہے جس سے تمام لوگوں کے خون اور مال محفوظ ہوں۔ اس ارشاد مبارک سے روز روشن کی طرح ظاہر ہے کہ اسلام نے غیر مسلموں کے بھی جان و مال کو تحفظ دیا ہے اور انہیں باوقار زندگی مرحمت کی ہے اور کامل مومن کی علامت و شناخت بھی یہی رکھی کہ اس سے دوسرے لوگ خواہ مسلم ہوں کہ غیر مسلم مامون و محفوظ رہیں۔

Dr Shahid Masood

YouTube - Utho Jago Pakistan Mechanic Day Part 2

Geo and Geene Do





Pakistan