View Feedback (8)Hide Feedback (8) · Share · Promote
خطرہ ہے کہ معیشت کی زبوں حالی کسی مصیبت میں نہ تبدیل ہو جائے-سردار مہتاب عباسی کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
پاکستان کی معیشت کی صورت حال بہت خطرناک ہے-مہتاب عباسی
پاکستان کے سیاست دانوں مین حالات کا مقابلہ کرنے کی خواہش بھی ہے اور ٹیلنٹ بھی-ہارون اختر خان
ٹیکس لگنے چاہییں لیکن اسطرح کہ مہنگائی نہ بڑھے-ہارون اختر خان
حکومت کو زرائع آمدن بڑھانے اور اخراجات کم کرنے ہوں گے-ہارون اختر خان
زراعت کے شعبے سے ساڑھے تین سو ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے-فوزیہ وہاب
پاکستان کی معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے ابتری کی طرف نہیں-فوزیہ وہاب
پاکستان کی معیشت میں اتنی گہرائی ہے کہ اپنے وسائل خود پیدا کر لے-فوزیہ وہاب
پاکستان کا جی ڈی پی خطے میں سب سے کم ہے- ہارون اختر خان
بنگلہ دیش کا جی ڈی پی چھ فیصد ہے-ہارون اختر خان
جب تک ہم معیشت کی زبوں حالی کا اقرار نہیں کریں گے حالات درست نہیں ہو سکتے-ہارون اختر خان
فوزیہ وہاب کے پاس پاکستان کی معیشت کی درست معلومات نہیں ہیں-مہتاب عباسی
ہم حکومت پر الزامات نہیں لگا رہے حقائق پیش کر رہے ہیں-مہتاب عباسی
لوگ پہلے ہی مہنگائی سے پسے ہوئے ہیں نئے ٹیکسز نہیں ادا کر سکتے-مہتاب عباسی
سب پر نہیں بلکہ ان پر ٹیکس لگنا چاہیے جو پہلے ٹیکس نہیں ادا کر رہے-ہارون اختر خان
میں گلوبل انکم پر ٹیکس کا بل لا رہا ہوں-ہارون اختر خان
زراعت پر ٹیکس لگانا ہے تو پھر وفاقی حکومت کو یہ اختیار دینا ہو گا-فوزیہ وہاب
گلوبل انکم پر ٹیکس کا بل آیا تو مسلم لیگ ن اسکی حمایت کرے گی-مہتاب عباسی
جن لوگوں کا پیسہ ملک سے باہر ہے اسے واپس لانے کی اجازت ہونی چاہیے-ہارون اختر خان
جو لوگ باہر سے پیسہ لا کر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ان پر پانچ سال تک ٹیکس معاف ہونا چاہیے-ہارون اختر خان
حکومت کو دوسری سیاسی پارٹیوں سے مشورے کا عمل بہت پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا-فوزیہ وہاب
حکومت آر جی ایس ٹی پر سیاسی پارٹیوں سے مشورہ کرکے چلتی تو یہ بل ناکام نہ ہوتا-فوزیہ وہاب
تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے اکٹھا ہونا پڑے گا-فوزیہ وہاب
میرے خیال میں ایک سطح سے اوپر کسی شعبے سے بھی کمائے ہوئے پیسے پر ٹیکس لگنا چاہیے-فوزیہ وہاب
NADEEM MALIK
اپوزیشن حکومت گرا سکتی تھی لیکن جمہوریت کی خاطر ایسا نہیں کیا- ہارون اختر خان
اپوزیشن نے حکومت نہیں گرائی تو عوام کو اس کا صلہ ملنا چاہیے-ہارون اختر خان
معیشت کو بچانا ملک کو بچانا ہے حکومت کو نہیں-مہتاب عباسی
حکومت کو ملک کی ترقی کے لیے اسے لوٹ کھسوٹ سے بچانا ہو گا-مہتاب عباسی
ہم حکومت پر دباو ڈالیں گے کہ وہ اپنے اخراجات کم کرے- مہتاب عباسی
پیپلز پارٹی کی حکومت کا نعرہ ہے کہ ٹریڈ چاہیے ایڈ نہیں-فوزیہ وہاب
میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو پنجاب میں اخراجات کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے-مہتاب عباسی
حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ترقیاتی اخراجات کی کٹوتی کر رہی ہے-ہارون اختر خان
No comments:
Post a Comment