Friday, January 13, 2012

عامر لیاقت نے جعلی پی ایچ ڈی کے بعد ایم اے میں داخلہ لے لیا،ایک جعلی آن لائن یونیورسٹی سے صرف ایک ماہ کے اندر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم


 
کراچی(خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین نے پی ایچ ڈی کے بعد ایم اے میں داخلہ لے لیاہی، وفاقی جامعہ اردو میں ماسٹر آف آرٹس ( ایم اے ) تاریخ اسلام کے 3سیمسٹرز میں اُن کی جگہ کسی اور امیدوار کے امتحانات میں شریک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،لاہور سے شائع ہونے والے نئے اخبار کی نئی بات کے مطابق ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور عامر لیاقت حسین نے پی ایچ ڈی کے بعد تاریخ اسلام کے مضمون میں
ماسٹرز ( ایم اے ) کے لیے وفاقی جامعہ اردو میں داخلہ لیاہے اور 26 نومبر 2010ءکو انرولمنٹ فارم اور 1700 روپے فیس جمع کرائی گئی ہے جس کا واوچر نمبر 3575 ہے۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین کی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی جعلی ثابت ہو چکی ہی،ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین وفاقی جامعہ اردو سے 3 سمیسٹر مکمل کر چکے ہیں لیکن وہ کسی بھی امتحان میں شریک نہیں ہوئے اور ان کی جگہ کوئی اور طالب علم امتحانات میں شریک ہوتا رہا ہے ۔اس حوالے سے جامعہ اردو کے سینئر استاد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عامر لیاقت حسین کی جگہ ایم اے تاریخ اسلام کے امتحانات میںاصل امید وار کی جگہ دوسرے امیدوار نے شرکت کی ہی، ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین نے اصل دستاویزات پر داخلہ لیا ہے لیکن جامعہ میں داخلے کا پورا طریقہ کار ہے جس کے تحت کوئی بھی طالب علم جامعہ میں داخلہ اور اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کلاسز ہوتی ہیں جس کی بنیاد پر 75 فیصد حاضری کے قانون کو سامنے رکھتے ہوئے طالب علم کو امتحان میں شرکت کی اجازت ملتی ہے لیکن عامر لیاقت حسین کے معاملے میںکسی بھی طریقہ کارپر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور عامر لیاقت حسین کو کبھی بھی جامعہ اردو میں کلاسیں لیتے ہوئے دیکھا گیا اور نہ ہی امتحان میں شریک ہوتے دیکھا گیا ہے ۔ وفاقی جامعہ اردو کی رئیس کلیہ فنون کا کہنا ہے کہ انہیں حیرت ہوئی ہے کہ عامر لیاقت حسین شعبہ تاریخ اسلام کے طالب علم ہیں اور انہیں اس کا علم نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ شعبے کے ذمہ دار سے ان کے بارے میں معلومات حاصل کریں گی آیا وہ امتحان میں شریک ہوئے ہیں کہ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی نگرانی میں 16شعبہ جات آتے ہیں اس لیے ہر شعبے کے طالب علم کو یاد رکھنا یا اس کے بارے میں معلومات رکھنا مشکل ہے۔ شعبہ تاریخ اسلام کے چیئر مین پروفیسر محمد خالد نے کہا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرسکتی، مسلسل رابطہ کرنے پر انہوں نے اپنا سیل فون بند کردیا۔جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصر نے صدرشعبہ سے جواب طلب کیا ہے اور رئیس کلیہ فنون کی سربراہی میں دو اساتذہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو 3روز میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چوتھے سمیسٹر کے امتحانات جاری ہیں اور عامر لیاقت حسین غیر حاضر ہیں ۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت نے ایک جعلی آن لائن یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری لے کر صرف ایک ماہ کے اندر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے

No comments:

Post a Comment