Sunday, January 30, 2011

چیف جسٹس کا عدالتی احکام پر عملدرآمد، سپریم کورٹ میں کنٹریکٹ پر تعینات 2 ڈپٹی رجسٹرار فارغ کرنے کا حکم


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے کنٹریکٹ افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے کے حوالے سے فیصلے پر اپنے ادارے سے ہی عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے اور ابتدائی مرحلہ میں سپریم کورٹ کے لاہور اور کراچی رجسٹری برانچوں میں کنٹریکٹ پر تعینات دو ڈپٹی رجسٹرار فارغ کر رہے ہیں ان میں کراچی کے ڈپٹی رجسٹرار ارجن رام تلریجہ اور لاہور سپریم کورٹ کے رجسٹری برانچ کے ڈپٹی رجسٹرار پرویز احمد شامل تھے جن کو ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ سپریم کورٹ کے کنٹریکٹ پر تعینات رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور ڈاکٹر فقیر حسین سے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری کا چارج واپس لے لیا ہے اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ حبیب الرحمان کو ترقی دیتے ہوئے سیکرٹری کا چارج سونپ دیا ہے۔ ڈاکٹر فقیر حسین کو بھی ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر رجسٹرار کے عہدے کا چارج دیا گیا ہے سپریم کورٹ کے حج اسکینڈل کیس میں کنٹریکٹ افسران کے فیصلے کے حوالے سے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بتایا گیا کہ اس فیصلے کا اطلاق سپریم کورٹ کے افسران پر بھی ہوتا ہے تو مجاز اتھارٹی نے مندرجہ ذیل احکامات جاری کر دیئے۔چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ دونوں ڈپٹی رجسٹرار کو رولز کے تحت ایک ماہ کا نوٹس دیتے ہوئے فارغ کر دیا جائے اور ان دونوں آسامیوں پر حقدار اسسٹنٹ رجسٹرارز کے ناموں کی فہرستیں پیش کی جائیں جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کی رجسٹرار کے عہدے پر تعیناتی رولز کے مطابق ہے ان کی تعیناتی سے دوسرے افسران کی ترقی کی راہ میں رُکاوٹ پیدا نہیں ہوتی اس لئے ڈاکٹر فقیر حسین رجسٹرار کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے

No comments:

Post a Comment