Thursday, January 5, 2012

ٹیلی وژن شو کی نقل کرتے بچہ ہلاک



آخری وقت اشاعت:  بدھ 4 جنوری 2012 ,‭ 20:24 GMT 01:24 PST
یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ کئی بچے ٹی وی شوز کی نقل کرتے خود کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ بارہ سالہ ایک بچہ اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ ٹیلی وژن پر دکھائے گئے خود کشی کے ایک منظر کو دہرانے کی کوشش کر رہا تھا۔
راہول پرامنك ٹی وی پر کرائم شو دیکھنے کا شوقین تھا اور اپنے چھوٹے بھائی کے سامنے پھانسی لگانے کے منظر کی نقل کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق راہول نے کمرے میں اپنی ماں کی ساڑھی استعمال کرتے ہوئے کھڑکی سے خود کو پھانسی لگا لی۔
راہول اپنے ماں باپ اور چھوٹے بھائی سورو کے ساتھ رہتا تھا۔
ٹی وی پر کرائم شو دیکھنے کے لیے پیر کے روز ہی اس کے والد نے اسے ڈانٹا بھی تھا۔ حادثے کے وقت راہول کے والدین گھر پر نہیں تھے۔
جب چھوٹے بھائی نے راہول کو لٹكتے ہوئے دیکھا تو اس نے اپنی ماں کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق اسے ہسپتال لے جایا گیا پر وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
ایک ہفتے میں یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ ہفتے بارہ سال کی ایک بچی بھی اسی طرح ہلاک ہو گئی تھی۔ارنالي ٹھاكرتا نامی یہ بچی چھبیس دسمبر ہلاک ہوئی۔
اس سے پہلے نومبر کے مہینے میں ہی بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پرانے سرینگر کے علاقے نواکدل میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھارتی ٹی وی ڈرامہ ’سی آئی ڈی‘ کی نقل کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ارسلان ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اس نے بھی اپنی ماں کے دوبپٹےسے خود کشی کے منظر کی نقل کرتے جان گنوا دی تھی۔
بھارت میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے ایک اور شو ’شکتی مان‘ کی دیکھا دیکھی کئی بچوں نے اُونچی دیواروں سے کُودنا شروع کردیا تھا جس سے کئی بچے زخمی بھی ہوئے۔

No comments:

Post a Comment