![بھارت میں فوج کے حاضرسروس جنرل کو اراضی کرپشن سکینڈل میں سزا سنادی گئی ، کرپٹ جنرل کی پندرہ سال کی پنشن اور دوسال کی سروس ضبط کرلی گئی۔](http://www.nawaiwaqt.com.pk/uploads/news_image/large/indian-flag12_11314.jpg)
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل پی کے راتھ کو اراضی سکینڈل کیس میں مجرم قرار دے دیا اوران کے خلاف تین الزامات ثابت ہوئے ہیں ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں جنرل راتھ کی دو سال کی سروس اور پندرہ سال کی پنشن ضبط کرنے کا حکم دیا ۔ جنرل راتھ کا کورٹ مارشل بھی ہوگا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلی مرتبہ کسی حاضر سروس فوجی افسر کے کورٹ مارشل کا حکم دیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment