نفرت ختم ۔ محبت شروع؟
ریاض الرحمن ساغر ـ 1 دن 20 گھنٹے پہلے شائع کی گئیکہتی ہے اگر دل سے‘ یہ ”پی پی“ کی قیادت
چاہت میں بدل دے گی وہ نفرت کی سیاست
”کھوسہ“ کو ہے شہباز پہ گر پورا بھروسہ
ان پر بھی کوئی فیصلہ جائے گا نہ ٹھونسا
اب صدر یہ دیکھیں کہ ہو ہر صوبے سے انصاف
نیت ہے اگر صاف تو ہوں فیصلے شفاف
ثابت کریں زرداری کہ ہیں صدر ریاست
اب قوم کی خدمت میں وہ پوری کریں مدت
چھوڑیں وہ حسیں نقش ”بلاول“ کے لئے بھی
بیٹے کو بھی ممتاز کرے باپ کی نیکی
”بی بی“ کا کہا پورا وہ کچھ کرکے دکھائیں
تاکہ ملے شاباش وہ جب ”سامنے جائیں“
چوروں کو بچانے کے لئے چور ہیں چوکس
دیکھے یہ حکومت کہ نہ قانون ہو بے بس
ہرگز نہ رعایت کوئی اب چور یہ پائیں
وہ بھی ہوں گرفتار جو اب ان کو بچائیں
سب قوم کی لوٹی ہوئی دولت کریں واپس
محسوس کٹہرے میں کریں خود کو وہ بے بس
بدلے ہوئے حالات کو ”گیلانی“ بھی سمجھیں
کرسی کو بچانے کو نہ اب پینترے بدلیں
اب فوج وزیروں کی مشیروں کی کریں کم
بہتر ہے بنیں قوم کے دکھ درد میں محرم
مہلت یہ غنیمت ہے تو کچھ کام کریں وہ
پورے کریں سب وعدے نہیں پورے ہوئے ج
چاہت میں بدل دے گی وہ نفرت کی سیاست
”کھوسہ“ کو ہے شہباز پہ گر پورا بھروسہ
ان پر بھی کوئی فیصلہ جائے گا نہ ٹھونسا
اب صدر یہ دیکھیں کہ ہو ہر صوبے سے انصاف
نیت ہے اگر صاف تو ہوں فیصلے شفاف
ثابت کریں زرداری کہ ہیں صدر ریاست
اب قوم کی خدمت میں وہ پوری کریں مدت
چھوڑیں وہ حسیں نقش ”بلاول“ کے لئے بھی
بیٹے کو بھی ممتاز کرے باپ کی نیکی
”بی بی“ کا کہا پورا وہ کچھ کرکے دکھائیں
تاکہ ملے شاباش وہ جب ”سامنے جائیں“
چوروں کو بچانے کے لئے چور ہیں چوکس
دیکھے یہ حکومت کہ نہ قانون ہو بے بس
ہرگز نہ رعایت کوئی اب چور یہ پائیں
وہ بھی ہوں گرفتار جو اب ان کو بچائیں
سب قوم کی لوٹی ہوئی دولت کریں واپس
محسوس کٹہرے میں کریں خود کو وہ بے بس
بدلے ہوئے حالات کو ”گیلانی“ بھی سمجھیں
کرسی کو بچانے کو نہ اب پینترے بدلیں
اب فوج وزیروں کی مشیروں کی کریں کم
بہتر ہے بنیں قوم کے دکھ درد میں محرم
مہلت یہ غنیمت ہے تو کچھ کام کریں وہ
پورے کریں سب وعدے نہیں پورے ہوئے ج
No comments:
Post a Comment