لڑکی کی قبر کشائی کا حکم
بنگلہ دیش کی ایک ہائی کورٹ نے ایک چودہ سالہ لڑکی کی لاش قبر سے نکالنے کا حکم دیا ہے جو سرعام کوڑے مارے جانے کی وجہ سے مرگئی تھی۔
عدالت نے لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ لڑکی کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔ حنا بیگم نامی اس لڑکی پر ایک شادی شدہ شخص سے ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام لگا تھا جس پر گاؤں کی پنچایت نے اسے سرعام ایک سو کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا۔
بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ پچھلے سال اس طرح کی سزاؤں کو ممنوع قرار دے چکی ہے۔ حنا کے قتل کے مقدمے میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ چودہ مزید لوگوں کو تلاش کر رہی ہے جن میں ایک مقامی مدرسے کا استاد بھی شامل ہے۔
No comments:
Post a Comment