Thursday, February 10, 2011

Islamabad tonight - 10th february 2011


غلامی کے بدلے ڈالروں کی پاکستان کو ضرورت نہیں ہے۔قاضی حسین احمد

حکومت اپنے اللے تللے چھوڑے اور نظام تبدیل کرے۔قاضی حسین احمد

پاکستان میں حکومت چلانے کے کئی طریقے آزمائے گئے ہیں۔نزر محمد گوندل

دنیا کا سب سے بہتر نظام حکومت جمہوریت ہے۔نزر محمد گوندل

کسی بھی ملک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے وقت لگتا ہے۔نزر محمد گوندل

جمہوریت کا تسلسل نہ ہونے سے اصلاحات نہیں ہو پایں۔نزر محمد گوندل

نظام کو درست کرنے کے لیے تین سال کا عرصہ بہت کم ہے۔نزر محمد گوندل

تین سال میں نظام درست نہیں ہو سکتا لیکن سمت تو متعین ہو سکتی ہے۔قاضی حسین احمد

ہر فوجی دور میں پاکستان میں بندر بانٹ کی گئی ہے۔قاضی حسین احمد

ہر جرنیل بے پناہ دولت کا مالک ہے ہمیں ایک عوامی فوج کی ضرورت ہے۔قاضی حسین احمد

قوم کو اسٹیبلشمنٹ،پٹواریوں اور برادریوں میں پھنسایا ہوا ہے۔قاضی حسین احمد

پاکستان کو اپنے مسائل کے حل کے لیے انقلاب کی ضرورت ہے۔قاضی حسین احمد

پاکستان میں مصر اور تیونس جیسے حالات نہیں ہیں یہاں میڈیا اور عدلیہ آزاد ہیں۔نزر محمد گوندل

ہر ڈکٹیٹر پاکستان میں ایک نیا نظام متعارف کروا دیتا ہے جو ناکام ہو جاتا ہے۔نزر محمد گوندل

جب تک نئی کابینہ کے لوگوں کے نام سامنے نہیں آتے کہنا مشکل ہے کہ حکومت کتنی مخلص ہے۔کشمالہ طارق

اگر پرانے لوگوں میں سے ہی وزرا لینے ہیں تو پھر کچھ نہیں بدلنے والا۔کشمالہ طارق

خراب حالات کے باوجود پاکستان کے زر مبادلہ کے زخائر سترہ ارب ہیں اور برآمدات میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔نزر محمد گوندل

پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔نزر محمد گوندل

پاکستان دہشت گردی کی جنگ پر امریکہ کا ساتھ چھوڑ دے حالات درست ہو جایں گے۔قاضی حسین احمد

ایک نام نہاد دہشت گرد مارنے کے لیے دس بے گناہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔قاضی حسین احمد

ایم کیو ایم فی الحال حکومت میں شامل نہیں ہو گی۔رضا ہارون

سیاست میں کوئی بھی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی۔رضا ہارون

لگتا ہے مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت سے نکال کر صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔کشمالہ طارق

مسلم لیگ ن چھ مہینے تک اپوزیشن کا کردار ادا کر کے الیکشن کا مطالبہ کرے گی۔کشمالہ طارق

ہم پر تنقید کرنے والوں نے افغان جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیا تھا۔نزر محمد گوندل

پاکستان تریسٹھ سالوں میں امریکہ کے سامنے اپنی کوئی پالیسی واضع نہیں کر سکا۔رضا ہارون

پاکستان کو اب اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا۔رضا ہارون

ہم حکومت سے امریکیوں کے بارے میں معلومات مانگتے ہیں لیکن انکار کر دیا جاتا ہے۔کشمالہ طارق

امریکی اسلام آباد میں ڈھائی سو کے قریب گھر کرائے پر لے چکے ہیں۔کشمالہ طارق

ریمنڈ ڈیوس کیس پر جزباتی انداز میں بات نہیں کرنی چاہیے معاملہ عدالت میں ہے۔نزر محمد گوندل

ڈاکٹر عافیہ کی سزا پر اوبامہ نے کہا تھا کہ امریکہ میں عدالتیں آزاد ہیں ہمیں بھی اپنی عدالت کی مدد کرنی چاہیے۔رضا ہارون

صحیح تعداد نہیں بتا سکتا لیکن نئی کابینہ کا سائز چھوٹا ہو گا۔نزر محمد گوندل

نئی کابینہ اہل اور ایماندار لوگوں پر مشتمل ہونی چاہیے۔کشمالہ طارق

نئی کابینہ کوئی مثبت تبدیلی نہ لا سکی تو مثبت قدم منفی بن جا ئے گا۔رضا ہارون

حکومت پہلے ہی اپنے بہترین لوگ وزیر لگا چکی ان سے بہتر کہاں سے لائے گی۔کشمالہ طار

No comments:

Post a Comment