Saturday, February 12, 2011

مجید نظامی کا کہنا تھا کہ امریکہ، بھارت اوراسرائیل کا شیطانی ثلاثہ پاکستان کو ایٹمی قوت کے طور پرقبول کرنے کے لئے تیار نہیں


مجید نظامی کا کہنا تھا کہ امریکہ، بھارت اوراسرائیل کا شیطانی ثلاثہ پاکستان کو ایٹمی قوت کے طور پرقبول کرنے کے لئے تیار نہیں ۔

ـ 1 دن 11 گھنٹے پہلے شائع کی گئی
  •  
  •  
  • Adjust Font Size
مجید نظامی کا کہنا تھا کہ امریکہ، بھارت اوراسرائیل کا شیطانی ثلاثہ پاکستان کو ایٹمی قوت کے طور پرقبول کرنے کے لئے تیار نہیں ۔
لاہورمیں نوائے وقت گروپ کے مختلف دفاترکا دورہ کرنے والے انفارمیشن اکیڈمی کے گروپ سے بات کرتے ہوئے مجید نظامی نے کہا کہ بھارت نے تقسیم برصغیرکو کبھی بھی قبول نہیں کیا، اس لیے وہ مختلف طریقوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یہی حال امریکہ اوراسرائیل کا بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوائے وقت نے آج تک نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے پوری تندہی سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے لیکن ہم صرف قائد اعظم کی مسلم لیگ کومانتے ہیں۔ مجید نظامی کا کہنا تھا کہ ایوب خان نے ملک میں آمریت کی داغ بیل ڈالی، بعد میں یحییٰ خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف نے آمریت کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایوان کارکنان میں نئی نسل اور استاتذہ کو دو قومی نظریہ اورجمہوری رویوں سے متعلق آگہی دی جا رہی ہے۔ اکیڈمی کے طلباء کی جانب سے مجید نظامی کو شیلڈ پیش کی گئی ۔ وفد نے وقت نیوز کے دفتر کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود نے انہیں ٹی وی چینل کے مختلف شعبہ جات سے متعلق آگاہی دی ۔

No comments:

Post a Comment