Saturday, February 12, 2011

ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل میں جیل مینول سے ہٹ کر سہولیات چاہییں تو امریکی حکام عدالت سے رجوع کرے۔ ترجمان حکومت پنجاب

ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل میں  جیل مینول سے ہٹ کر سہولیات چاہییں تو امریکی حکام عدالت سے رجوع کرے۔  ترجمان حکومت پنجاب وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل میں کسی قسم کی اضافی سہولت فراہم نہیں کی جائیں گی۔ سیکورٹی کے پیش نظر جیل کے اندر متعلقہ سیل کے گردو نواح میں سخت حفاظتی انتظامات کئیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انک ا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں تعینات امریکی حکام ریمنڈ ڈیوس کیلئے جیل مینول سے ہٹ کر اضافی سہولیات چاہتے ہیں تو انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔ دوسری جانب صوبائی محکمہ داخلہ کےذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوس کو جیل میں قید تنہائی میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ کوٹ لکھپت میں بند بے ضرر غیر ملکی قیدی اسکے ساتھ سیل میں بند ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کے سیل کے باہر حفاظت کیلئے کمانڈوز تعینات کئیے گئے ہیں ۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے گذشتہ روز ریمنڈ ڈیوس کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجوائے جانے سے پہلے لاہور کے کسی مقامی ہوٹل یا ریسٹ ہائوس کو سب جیل قرار دینے کی درخواست کو بھی صوبائی حکومت نے مسترد کردیا تھا۔

No comments:

Post a Comment