Thursday, February 17, 2011

News Watch – 17th February 2011 – Gen Rtd Hameed Gul

kharri baat - 17th feb 2011

pakistan poochta hai - 17th feb 2011

Capital talk - 17th february 2011

Off The Record with Kashif Abbasi - 17th Feb 11

Islamabad Tonight - 17th Feb 11






کسی اختلاف کی وجہ سے نہیں بلکہ کابینہ چھوٹی کرنے کے لیے مجھے وزارت نہیں دی گئی۔قمر زمان کائرہ کی اسلام آباد ٹونائت میں گفتگو

شاہ محمود کا وزارت سے نکالا نہیں گیا بلکہ انہیوں نے پورٹفولیو کے اختلاف کی وجہ سے وزارت نہیں لی۔کائرہ

شاہ محمود قریشی کو وزارت پانی اور بجلی لینے کہا گیا تھا۔کائرہ

پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس پر صرف وزارت خارجہ بیان دے گی۔کائرہ

اختلاف رائے کی وجہ سے شاہ محمود قریشی کو مشرف کا دوست یا فاروق لغاری کہنا غلط ہے۔اسرار شاہ

پیپلز پارٹی نے نہت مار کھائی ہے لیکن کوئی سبق نہیں سیکھا۔ اسرار شاہ

مجھے یہ کہہ کر پارٹی سے نکال دیا گیا کہ میں نے میڈیا میں بیان دیا ہے۔اسرار شاہ

ہم بھٹو کی برادری سے تعلق نہیں رکھتے تھے اس لیے ہمیں ان سے کم تر سمجھا جاتا تھا۔مصطفی کھر

بھٹو کے گرد ہمیشہ خوشامدیونکا ٹولہ رہا جو آج کل کافی بڑا ہو چکا ہے۔مصطفی کھر

بے نظیر کے بارے میں بھی کہا جاتا تھا کہ وہ اختلاف رائے پسند نہیں کرتیں لیکن یہ بات درست نہیں تھی۔کائرہ

ہم بے نظیر سے اختلاف رائے کرتے تھے اور وہ سنتی تھیں۔کائرہ

پاکستان اور مغرب کے جمہوری کلچر میں بہت فرق ہے۔کائرہ

المیہ یہ ہے کہ کوئی نہیں پوچھتا کہ اسرار شاہ پارٹی میں کیوں نہیں ہے۔اسرار شاہ

دنیا کی کوئی پارٹی ایسی نہیں جس کے ایک لیڈر کو پھانسی دی گئی اور دوسری کو بیچ چوراہے میں قتل کر دیا گیا۔اسرار شاہ

پیپلز پارٹی میں اختلاف رائے کرنے والے کو فاشسٹ کہا جاتا ہے۔اسرار شاہ

پیپلز پارٹی میں شروع سے اختلاف رائے کرنے والا گڈ بکس میں نہیں رہتا تھا۔مصطفی کھر

آج پیپلز پارٹی کے سارے فیصلے فرد واحد کر رہا ہے۔مصطفی کھر

جب خود کو تکلیف پہنچتی ہے تو پھر جمہوریت کی یاد آتی ہے۔مصطفی کھر

زرداری کو پارٹی قیادت محترمہ خود اپنی زندگی میں اپنی وصیت کے زریعے دے کر گئی ہیں۔کائرہ

پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں ہمیشہ ایوان صدر سے ہوتی رہیں۔کائرہ

آج اس لیے ایوان صدر سے سازشیں نہیں ہو رہیں کیوں کہ زرداری خود صدر ہیں۔کائرہ

محترمہ بے نظیر نے اپنے کردار اور قربانی سے اپنی لیڈر شپ ثابت کی۔اسرار شاہ

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خاموشی سے اپنی جانیں تک قربان کی ہیں۔کائرہ

شاہ محمود کو اختلاف تھا تو پارٹی سے بات کرتے میڈیا میں بیان نہ دیتے۔کائرہ

مجھے اخبارات کے زریعے پتہ چلا کہ میری پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔اسرار شاہ

مجھے پارٹی ڈسپلن توڑنے کا الزام لگا کر پارٹی سے نکال دیا گیا۔اسرار شاہ

پیپلز پارٹی کے جو لوگ میڈیا میں بیان بازی کر رہے ہیں کیا انہوں نے ڈسپلن نہیں توڑا۔ اسرار شاہ

پارٹی ایک خاتون نے ٹیلی وژن شو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسرار شاہ کو بہت نوازا ہے۔اسرارشاہ

میں پوچھتا ہوں کہ مجھے ایوان صدر سے ملنے والی پیسوں کی تھیلیاں کہاں ہیں۔اسرار شاہ

شاہ محمود قریشی بتایں کہ پارٹی کے کس لیڈر نے ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑنے کی بات کی ہے۔کائرہ

میڈیا نے لوگوں کی بہت زیادہ سیاسی تربیت کی ہے۔اسرار شاہ

پاکستان میں جمہوری کلچر کے فروغ کے لیے جمہوریت کو پنپنے دیا جائے۔کائرہ