Wednesday, July 13, 2011

Capital talk - 13th july 2011

News Beat 13th July 2011

Off The Record 13th July 2011

Khari Baat 13th July 2011

Jurm Bolta He 13th July 2011

’انصاف سیاست کی بھینٹ چڑھ رہا ہے‘


انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکہ، روس اور چین سمیت دنیا کے کئی طاقتور ممالک انسانی حقوق کے معاملات میں خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور وہ عالمی انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل ہیں۔
یہ بات دنیا بھر میں حقوقِ انسانی کی صورتحال پر تنظیم کی سالانہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں ایک سو انسٹھ ممالک کے نام دیے گئے ہیں جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔
رپورٹ میں ایمنٹسی انٹر نیشنل نے طاقتور ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی پر اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنے اتحادیوں کی جانب سے حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیوں سے صرفِ نظر کرتے ہیں۔
سری لنکا
رپورٹ میں سری لنکا میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر تشویش ظاہر کی گئی ہے
ایشیائی تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار نو میں افغانستان، پاکستان، سری لنکا اور فلپائن میں باغیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں ہزاروں لوگ ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔
رپورٹ میں خاص طور پر سری لنکا میں گزشتہ برس تمل باغیوں اور سری لنکن فوج کی لڑائی میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس معاملے میں دخل نہ دینے پر اقوامِ متحدہ پر بھی تنقید کی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ایک ایسے تنازعے میں جسے خود اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے ’خون کی ہولی‘ قرار دیا تھا، سلامتی کونسل میں طاقت کے کھیل نے ممبران کو سری لنکن حکومت کی تیار کردہ ایک ایسی قرارداد منظور کرنے پر راضی کر لیا جس میں تمل ٹائیگرز کے خلاف کامیابی پر خود سری لنکن حکومت کی تعریف کی گئی تھی۔
پاکستان کے قبائلی علاقوں کی آبادی کے مسائل بھی رپورٹ کا حصہ بنے ہیں
پاکستان میں حقوقِ انسانی کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں افغانستان کی سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں کو پہلے طالبان کے قبضے کے باعث اپنا علاقہ چھوڑنا پڑا اور اس کے بعد حکومت کی جانب سے طالبان کے خلاف کارروائی کے لیے اختیار کردہ بے رحمانہ طریقۂ کار کی وجہ سے بیس لاکھ لوگ بےگھر ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قبائلی علاقوں میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران پاکستانی حکومت کا کوئی ایسا لائحہ عمل سامنے نہیں آیا جس سے ظاہر ہو کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کچھ کر رہی ہے۔
رپورٹ میں امریکی انتظامیہ کی جانب سے خلیج گوانتنامو کے حراستی مرکز کو وعدے کے باوجود بند نہ کرنے کے فیصلہ پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب بھی گوانتانامو میں ایک سو اٹھانوے افراد قید ہیں۔
رپورٹ میں گوانتانامو بے مرکز کو بند نہ کرنے کے فیصلہ پر بھی کڑی تنقید کی گئی ہے
رپورٹ میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے خفیہ حراست پروگرام کے تحت پکڑے جانے والے افراد پر تشدد اور ان سے روا رکھے جانے والے برے سلوک کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اب اس پروگرام پر امریکی صدر براک اوباما نے پابندی عائد کر دی ہے۔
ایمنٹسی انٹرنیشنل نے سالانہ رپورٹ میں اس بات کا حوالہ بھی دیا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کے ممالک نے سلامتی کونسل میں اپنی حیثیت کو اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا اور یوں غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا کی بڑی معاشی طاقتوں سے کہا ہے کہ وہ مثال بنتے ہوئے جرائم کی بین الاقوامی عدالت سے تعاون کریں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ امریکہ، چین، روس، بھارت اور انڈونیشیا جیسے ممالک اس کی حمایت نہ کر کے دنیا بھر کو ایک غلط پیغام دے رہے ہیں۔

American Rejected Pakistan Core comander Meeting

Choraha Hasan Nisar 13 July 2011

Naatamaam Haroon Ul Rashid 13 July 2011

Vaghera Vaghera Abdulah Tariq 13 July 2011

Harferaz Oria Maqbool 13 July 2011

Gher Siyasi Baten Abdul Qader Hasan 13 July 2011

aaj kamran khan ke saath - 12th july 2011

Capital talk - 12th july 2011

America Wants To Kill General Kayani:Haroon Rasheed Senior Journalist

America Wants To Kill General Kayani:Haroon Rasheed Senior Journalist

11th Hour 12th July 2011

Bolta pakistan 12th July 2011

Kal Tak with Javed Chaudary Special – 12 July 2011

News Night With Talat 12th July 2011

Pakistan Poochta He 12th July 2011

Jurm Bolta He 12th July 2011 ARY News

To The Point 12th July 2011-Imran Khan

Islamabad Tonight 12th July 2011

Dunya TV-NEWS WATCH-12-07-2011

Dunya TV-CROSS FIRE-12-07-2011

Dunya TV-Khari Baat Lucman Kay Saath-12-07-2011

Dunya TV-Khari Baat Lucman Kay Saath-12-07-2011

Tonight with Jasmeen, July 12, 2011 SAMAA TV

News Beat with Fereeha Idrees July 12, 2011 SAMAA TV

Crime Scene July 12, 2011 SAMAA TV

Crime Scene July 12, 2011 SAMAA TV