The principles of humanity-those values which act as a common bond of responsibilities Shared by faith and cultures throughout the world common humanity, responsibilities, Respect, compassion, truth and integrity, human solidarity





















Wednesday, January 26, 2011
SUICIDE ATTACKS
بجلی پانی اور گیس کے بحران کے ساتھ بم دھماکے عوام پر بہت بڑا ظلم ہے-طارق عظیم کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو
اسلام ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل کہتا ہے-طارق عظیم
خود کش دھماکوں کے پیچھے پاکستان دشمن غیر ملکی ہاتھ ہیں-ابوالخیر
دہشت گردی کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے-ابوالخیر
حیرت ہے کہ حکومت کو آج تک دہشت گردی کے پیچھے چھپے ہاتھ کا پتہ نہیں چلا-ابوالخیر
خود حکومت کے اندر کچھ لوگ دہشت گردی کے پیچھے ہیں-ابوالخیر
رانا ثناءاللہ پر بہت سے لوگوں کا اعتراض ہے کہ وہ دہشت گردوں کا ساتھ دیتے ہیں-ابوالخیر
تمام مکتبہ فکر کے علما کو بیک زبان ہو کر دہشت گردی کی مزمت کرنی چاہیے-خواجہ اظہارالحق
اگر دہشت گردی کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہے تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے-طارق عظیم
پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والی دنیا کو رحمان ملک بتایں کہ ہمارے خلاف کون دہشت گردی کروا رہا ہے-طارق عظیم
ہمیں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں اسلحہ افغانستان کے راستے بھارت سے آتا ہے-طارق عظیم
رحمان ملک کو جب پتہ کہ پاکستان میں کون اسلحہ بھیج رہا ہے تو پکڑتے کیوں نہیں-ابوالخیر
کچھ لوگ عوام کو زبان اور مزہب کے نام پر لڑانا چاہتے ہیں-خواجہ اظہارالحسن
دہشت گردی خلاف جنگ پاکستان پر تھوپی گئی ہے-طارق عظیم
دہشت گردی کے خلاف بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا آج تک ایک بھی اجلاس نہیں ہوا-طارق عظیم
سول حکومت حالات کنٹرول کرنے میں ناکام ہو جائے تو فوج بلائی جا سکتی ہے-طارق عظیم
کراچی کی صورت حال اتنی خراب ہے کہ وہاں فوج کو بلایا جائے-طارق عظیم
انتہائی صورت حال میں آئین سول حکومت کو فوج بلانے کی اجازت دیتا ہے-رانا ثناءاللہ
پنجاب میں ایسی صورت حال نہیں کہ فوج کو بلایا جائے-رانا ثناءاللہ
مزہبی مقامات پر حملے کرنے والے وزیرستان سے آتے ہیں-رانا ثناءاللہ
وزیرستان میں تقریبا" تیرہ دہشت گردوں کے گروپس ہیں-رانا ثناءاللہ
داتا صاحب اور گامے شاہ پر حملے مسلمانوں کو لڑانے کی سازش ہیں-رانا ثناءاللہ
کراچی کے حالات خراب کرنے والوں کے بہت سے مقاصد ہیں-خواجہ اظہارالحسن
بعض علماء کی طرف سے مجھ پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام ایک قومی المیہ ہے-رانا ثناءاللہ
میں نے کبھی دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کی-رانا ثناءاللہ
مجھ پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام سلمان تاثیر نے سیاسی مقاصد کے لیے لگایا-رانا ثناءاللہ
قاری سیف اللہ اختر کو میں نے نہیں آئی ایس آئی نے رہا کیا-رانا ثناءاللہ
قاری سیف اللہ اخترکو آئی ایس آئی نے بے نظیر کیس میں بے گناہ ثابت نہ ہونے پر چھوڑا-رانا ثناءاللہ
قاری سیف اللہ اختر کو حفظ ما تقدم کے طور پر کچھ دیر کے لیے پکڑ کر چھوڑ دیا تھا-رانا ثناءاللہ
میں نہیں سمجھتا کوئی بندہ پاکستانیوں کو مارنے والوں کی حمایت کر سکتا ہے-طارق عظیم
اسوقت سب سے زیادہ توجہ دہشت گردی کنٹرول کرنے پر ہونی چاہیے-خواجہ اظہارالحسن
ساری سیاسی پارٹیوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے-طارق عظیم
سب پارٹیاں مل کر جو فیصلہ کریں اس پر عمل بھی ہونا چاہیے-طارق عظیم
Subscribe to:
Posts (Atom)