Saturday, March 26, 2011

ورلڈ کپ کی چٹ پٹی خبریں


ورلڈ کپ کی چٹ پٹی خبریں

سچن کو انتظار کرنا ہوگا

سچن اس وقت ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورر ہیں
پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی بلے باز سچن تندولکر کو کرکٹ کیریئر کی سوویں سنچری بنانے کے لیے ورلڈ کپ کے خاتمے کا انتظار کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم انہیں یا کسی بھی دوسرے بھارتی بلے باز کو بڑی اننگز نہیں کھیلنے دیں گے۔ پاکستان اور بھارت تیس مارچ کو ورلڈ کپ 2011 کا دوسرا سیمی فائنل کھیلیں گے۔

تلخ کلامی پر جرمانہ

ویٹوری پر میچ فیس کا نوے فیصد جرمانہ کیا گیا ہے
آئی سی سی نے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل ویٹوری، فاسٹ بولر کائل ملز اور جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈوپلیسس پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
اس میچ میں جنوبی افریقی اننگز کے دوران جب اے بی ڈیویلیئرز رن آؤٹ ہوئے تو اس موقع پر ویٹوری اور ملز کی ڈوپلیسس سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور ملز نے ڈوپلیسس کو دھکا بھی دیا تھا۔

’چوکرز‘ کی بازگشت

جنوبی افریقہ آج تک ورلڈ کپ میں کوئی ناک آؤٹ میچ نہیں جیت سکی
ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ کا ماننا ہے کہ جب ان کی ٹیم وطن واپس جائے گی تو اسے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
’چوکرز‘ کے نام سے پہچانی جانے والی جنوبی افریقی ٹیم اہم ٹورنامنٹس میں کلیدی مراحل پر ہمت ہار جانے کے لیے بدنام ہے۔

بریٹ لی کا جذبہ

بریٹ لی اس میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی بھی ہوئے
انڈیا کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست کے باوجود آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اس میچ میں بریٹ لی کی کارکردگی کی بے حد تعریف کی ہے۔ بریٹ لی اس میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی بھی ہوئے تھے۔
پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم سب اسی قسم کا جذبہ دکھاتے جو بریٹ لی کی آنکھوں میں موجزن تھا تو نتائج یقیناً کچھ مختلف ہوتے‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔

شعیب کو ضرور کھلائیں

’شعیب بھارتیوں کے خلاف ہمیشہ خطرناک رہا ہے‘
1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان عمران خان کے بعد اسی ٹیم کے اہم رکن وسیم اکرم بھی بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شعیب اختر کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کے مطابق ’شعیب بھارتیوں کے خلاف ہمیشہ خطرناک رہا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک بڑا رسک ہے لیکن قسمت ہمیشہ بہادروں کا ساتھ ہی دیتی ہے‘۔

No comments:

Post a Comment