Friday, February 4, 2011

سیاست پاک وطن کے ستون


مکرمی! اوراق تاریخ اسلام شاہد ہیں کہ جب کسی کی پارسائی کے پیش نظر اسے بار سلطنت کے اعزاز سے نوازا گیا تو وہ ادائیگی فرائض کے حوالے سے بہت ہی خائف ہو جایا کرتا کہ کہیں کوتاہی کی صورت میں اللہ کے عذاب کا کوڑا نہ برس پڑے۔ اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والے پاکستان میں اہلی و نااہلی کو خاطر میں نہیں لایا جا رہا۔ اس وقت 90 وزیر شزیر کاروبار سلطنت میں وزیر اعظم کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ کیا وزیروں کے جم غفیر کی کوئی ضرورت ہے؟ (نور احمد نور، پرنسپل حیات بھنڈاری سکولز، ایمن آباد، گوجرانوالہ)
میڈیکل الائونس کی ادائیگی
مکرمی! حکومت پاکستان نے 1-7-2010 سے اپنے ملازمین کی تنخواہ 50فیصد بڑھائی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی 25فیصد پنشن بڑھائی۔ ساتھ ہی گورنمنٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کو 25 فیصد میڈیکل الائونس دے دیا۔ یہ ایک بہت اچھا اقدام تھا۔ تمام محکموں نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو یہ الائونس دے دیا ہے مگر واپڈا والے ابھی تک یہ سہولت اپنے ملازمین کو نہیں دے رہے۔ ہم چیئر مین واپڈا سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمیں بھی یہ الائونس دیا جائے جس طرح یہ دوسرے محکموں نے دیا ہے۔ (محمد سلیم، ریٹائرڈ واپڈا ملازم)
تیونس پاکستانی حکمرانوں کے لئے سبق
مکرمی! پاکستان میں بڑھتی ہوئی غربت، مہنگائی، بے روزگاری، خودکشیاں، لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے تیونس جیسی بے چینی پیدا ہو سکتی ہے۔ تیونس کے صدر کو جن حالات میں ملک سے فرار ہوناپڑا ویسے ہی حالات ہر پاکستانی کو بھی در پیش ہیں۔ اب پاکستان کے عوام کو سڑکوں پر آنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہا ہے اور جس دن یہ عوام سڑکوں پر آ گئے تو پھر آپ لوگوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ 

No comments:

Post a Comment