Thursday, May 19, 2011

Islamabad Tonight 19th May 2011



سروے کے مطابق ستر فیصد پاکستانی امریکہ کو اور صرف دس فیصد بھارت کو بد ترین دشمن سمجھتے ہیں۔اعظم سواتی کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو

عزت سے جینا ہے تو ہر صورت میں امریکہ کو چھوڑنا ہو گا۔اعظم سواتی

امریکہ نے ہمیشہ پاکستان سے اپنے مفاد کے لئیے تعلقات رکھے ہیں۔ نفیسہ شاہ

امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کی ہے۔نفیسہ شاہ

امریکی اقدامات سے خطے میں دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔ نفیسہ شاہ

ایوب خان امریکی سی آئی اے سے پیسے لیتا تھا۔ شاہد خاقان عباسی

ہمیں دیکھنا ہو گا کہ ہم نے امریکہ کی دوستی میں کیا کھویا کیا پایا۔شاہد خاقان عباسی

سول حکومت کا کام ہے کہ پالیسی بنائے اور فوج اس پر عمل کرے۔ شاہد خاقان عباسی

فوج کو حق نہیں کہ خود سے امریکہ کے ساتھ معاملات کرے۔شاہد خاقان عباسی

ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ لوگوں کو بتایا کہ امریکہ ہی ہماری ترقی اور دفاع کا ضامن ہے۔ اعظم سواتی

آج پاکستان کی فوجی قیادت کہہ رہی ہے جتنی جلد امریکہ سے جان چھڑا لیں بہتر ہے۔ اعظم سواتی

محترمہ اس دفعہ تمام جہادی گروپوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر کے پاکستان آئی تھیں۔ نفیسہ شاہ

ان کیمرہ سیشن میں ہم نے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے۔ نفیسہ شاہ

ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم نے ماضی میں غلطیاں کی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

کل کے جہادی آج امریکہ کے خلاف لڑنے سے دہشت گرد بن گئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی

پاکستان کی افغان اور کشمیر پالیسیاں بالکل ناکام ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

جہادی گروپس پاکستان کی تباہی کا باعث بنے ہیں۔ اعظم سواتی

پاکستان کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں کہ دیکھے کہ جہادی گروپس ہمارے دوست ہیں یا دشمن۔اعظم سواتی

پہلی بار فوج نے پارلیمنٹ کے سامنے اپنی مجبوریاں بیان کیں۔ نفیسہ شاہ

پاکستان کی سیاسی قوتوں کو اس عمل کو جاری رکھنا ہو گا۔ نفیسہ شاہ

پاکستان نے بحران سے باہر نکلنا ہے تو معیشت کو مظبوط کرنا ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی

آج بھی پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت ہم خیال نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی

جب تک فوج خود کو سول انتظامیہ کے سامنے جوابدہ نہیں کرے گی حالات درست نہیں ہو سکتے۔ شاہد خاقان عباسی

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خود کار ہتھیاروں کا لائسنس دیا جاتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

فوری طور پر پاکستان کو ہتھیاروں سے پاک کرنا ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی

پارلیمنٹ کے لوگوں کا کردار ایسا نہیں ہے کہ لوگوں کے مسائل کی بات کریں۔ اعظم سواتی

مایوسی کی کوئی بات نہیں ہے وقت کے ساتھ مثبت تبدیلی ضرور آئے گی۔ شاہد خاقان عباسی

No comments:

Post a Comment