لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی رہائش کے لئے بنائے جانے والا پارلیمنٹ لاجز کا منصوبہ میرا نہیں بلکہ کابینہ ڈویژن کا ہے مگر مجھے اس ایشو میں ایسے دھویا جا رہا ہے جیسے میں نے کوئی کفر کیا ہو۔ گذشتہ روز صحافیوں کے سوالات کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ 2008 میں بنا تھا جس کا سنگ بنیاد کابینہ ڈویژن نے مجھ سے رکھوایا تاہم اب یہ سپیکر قومی اسمبلی جانیں یا چیئرمین سینٹ، اگر وہ نہیں بنانا چاہتے تو مت بنائیں تاہم اگر اسے دو تین برس بعد بنایا گیا تو لاگت دو سے تین گنا بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا یکطرفہ خبر چلا دیتا ہے اسے کم از کم مجھ سے پوچھ ہی لینا چاہئیے، کبھی کہتے ہیں کہ لاہور میں ان کی چار چار کوٹھیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری ظہور الٰہی کی کوٹھی کے ساتھ میرے والد کی11 کنال کی کوٹھی تھی جبکہ اتنی ہی مری میں ہے جبکہ ملتان میں میرا گھر آدھے مربع کا ہے
No comments:
Post a Comment