Tuesday, February 8, 2011

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا خدشہ‘ مقتول فہیم کی بیوہ نے احتجاجاً خودکشی کرلی‘ شہریوں کا مظاہر


ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا خدشہ‘ مقتول فہیم کی بیوہ نے احتجاجاً خودکشی کرلی‘ شہریوں کا مظاہرہ

ـ 22 گھنٹے 14 منٹ پہلے شائع کی گئی
  •  
  •  
  • Adjust Font Size
فیصل آباد /چک جھمرہ (وقائع نگار خصوصی/ نامہ نگار) مزنگ لاہور میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فہیم کی بیوہ نے ملزم کی رہائی کے خدشے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ ادھر جماعت اسلامی ، تحرےک انصاف ، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمےت شہرےوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر جمع ہوگئی اور انہوں نے شمائلہ کی ہلاکت پر حکومت کےخلاف نعرے لگائے اور سرگودھا روڈ بند کردی۔ مظاہرےن نے مطالبہ کےا کہ رےمنڈ ڈےوس کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق 27 جنوری کو لاہور میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے لاہور کے رہائشی فہیم کی بیوہ 32 سالہ شمائلہ کنول اےک روز قبل اپنے میکے فیصل آباد (چک جھمرہ)کے نواحی گاﺅں 189 ر ب رسولپور آگئی ، جہاں وہ اپنے خاوند کے قتل پر شدت غم سے مسلسل نڈھال تھی۔ اسے خدشہ لاحق ہو چکا تھا کہ حکومت ملزم ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرکے امریکہ کے حوالے کردے گی۔ حکومتی روےہ سے دلبرداشتہ ہو کر احتجاجا شمائلہ نے گزشتہ روز گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں اور حالت تشویشناک ہونے پر اسے اہلخانہ نے الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا، جہاں وہ کئی گھنٹے موت و حےات کی کشمکش مےں مبتلا رہنے کے بعددم توڑ گئی۔ قبل ازےں ایمرجنسی وارڈ میں چند لمحوں کے لےے ہوش میں آنے پر شمائلہ نے صحافیوں سے آخری گفتگو کے دوران زاروقطار روتے ہوئے کہا کہ مجھے گےارہ روز گزرنے کے باوجود کوئی انصاف نہیں مل رہا، ملزم ریمنڈ کو مہمانوں کی طرح رکھا ہوا ہے اور اسے رہا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، میں اب زندہ نہیں رہنا چاہتی‘مجھے صرف خون کا بدلہ خون چاہےے۔ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق فہیم کے بھائی سلیم کا کہنا ہے کہ حکومت سے انصاف کی امید نہیں۔ دریں اثناءانتظامےہ نے عوامی احتجاج کے پےش نظر شمائلہ کے آبائی گاﺅں 189رسولپورہ مےں پولےس کی بھاری نفری تعےنات کر دی ہے۔

No comments:

Post a Comment